بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کوڈیجیٹل دور میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر مبنی کتاب پیش کی گئی
جموں, 17 جون (ہ س)۔ معلوماتی جنگ، سائبر خطرات اور ڈیجیٹل دور میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر مبنی کتاب ،انفارمیشن وارفیئر،بیٹل گراؤنڈ آف دی ڈیجیٹل ایج ،بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کو ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کی گئی۔ بھارتی ف
Army


جموں, 17 جون (ہ س)۔

معلوماتی جنگ، سائبر خطرات اور ڈیجیٹل دور میں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر مبنی کتاب ،انفارمیشن وارفیئر،بیٹل گراؤنڈ آف دی ڈیجیٹل ایج ،بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی کو ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کی گئی۔

بھارتی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (اے ڈی جی پی آئی) کی جانب سے منعقدہ تقریب میں قومی سلامتی، عسکری قیادت، دفاعی حکمتِ عملی اور ابھرتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز سے متعلق اہم تصانیف کی نمائش کی گئی۔ فوجی حکام نے راہل پنڈت کی کتاب کو ڈیجیٹل دور میں جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کو سمجھنے کے حوالے سے ایک اہم علمی کاوش قرار دیا۔

کتاب میں معلوماتی میدان میں جاری مسابقت، سائبر حملوں، گمراہ کن معلومات کی مہمات، نفسیاتی جنگ اور قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ مصنف نے اس امر پر روشنی ڈالی ہے کہ جدید دور میں معلومات قومی طاقت کے ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر فوجی کارروائیوں، عوامی رائے، جغرافیائی سیاسی مقابلے اور قومی سلامتی کے فیصلوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔

کتاب میں سائبر جنگ، سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ پر اثراندازی، مصنوعی ذہانت، ادراکی جنگ (کگنیٹو وارفیئر) اور ریاستی و غیر ریاستی عناصر کی جانب سے چلائی جانے والی معلوماتی مہمات جیسے جدید خطرات کا بھی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر دیگر اہم کتابیں بھی پیش کی گئیں جن میں دی اسپورٹس لیجنڈز آف ڈیفنس سروسز اینڈ سی اے پی ایف از ونیتا وید، انڈیا کی آبی سلامتی: خطرات، حکمتِ عملیاں اور حل از میجر جنرل آکاش کوشک، ایکوز فرام اکیڈمی لائنز از لیفٹیننٹ کرنل ہیرالڈ فورڈ موچاری اور ڈیفنس ری امیجنڈ ،قومی سلامتی میں انقلاب کے لیے 33 شعبے از شیوم آریہ شامل ہیں۔

تقریب میں مقررین نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی اور علاقائی سیکورٹی منظرنامے میں اسٹریٹجک سوچ، تحقیقی مطالعے اور پالیسی پر مبنی مباحث کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔

راہول پنڈت، جو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای-گورننس کے شعبے سے وابستہ ماہر ہیں، گزشتہ دو دہائیوں سے ڈیجیٹل تبدیلی، سائبر سیکورٹی اسمارٹ سٹی منصوبوں اور سرکاری ٹیکنالوجی پروگراموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande