
سرینگر 17 جون، (ہ س )۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے لولاب کے وانی دورسا علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ خراب موسم کے دوران پیش آیا جب اس علاقے میں آسمانی بجلی گر گئی، جس سے شوکت خورشید میر (45) ولد خورشید احمد میر ساکن وانی دورسا زخمی ہوگیا۔ متاثرہ کی ٹانگ، پیٹ اور بائیں بازو پر جلنے کے زخم آئے۔مقامی باشندوں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) سوگام منتقل کیا۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ زخمی کو علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے، جب کہ ڈاکٹر اس کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir