نیٹ کے دوبارہ امتحان کےلئے سیکورٹی اور انتظامی تیاریاں مکمل: چیف سکریٹری
بھونیشور ، 17 جون (ہ س)۔ ریاستی حکومت نے 21 جون 2026 کو منعقد ہونے والے نیٹ کے دوبارہ امتحان کے لئے وسیع حفاظتی اور انتظامی انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔چیف سکریٹری انو گرگ نے کہا کہ حکومت نے امتحان کے ہموار اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تما
نیٹ کے دوبارہ امتحان کےلئے سیکورٹی اور انتظامی تیاریاں مکمل: چیف سکریٹری


بھونیشور ، 17 جون (ہ س)۔ ریاستی حکومت نے 21 جون 2026 کو منعقد ہونے والے نیٹ کے دوبارہ امتحان کے لئے وسیع حفاظتی اور انتظامی انتظامات کو یقینی بنایا ہے۔چیف سکریٹری انو گرگ نے کہا کہ حکومت نے امتحان کے ہموار اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ضلع مجسٹریٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پوری طرح متحرک رہیں اور امتحان کے دن انتظامات کی مسلسل نگرانی کریں۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر مناسب پولس اور ہوم گارڈز بشمول خواتین ہوم گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔ امتحانی مراکز سے مقررہ سٹوریج سنٹر تک سوالیہ پرچوں کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس سیکورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔چیف سیکریٹری نے مزید بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے طلباءکی سہولت کے لیے امتحان کے دن مفت بس سروس کا اعلان کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ریلوے اسٹیشن اور تمام امتحانی مراکز پر پینے کے پانی، بیت الخلاءاور دیگر ضروری سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے ، تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی عمل کو منصفانہ، محفوظ اور منظم انداز میں منعقد کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande