
سرینگر 17جون، (ہ س )۔ شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے منیگاہ ہائہامہ علاقے میں تالاب میں ڈوبنے سے ایک 15 سالہ لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق ثاقب احمد کونشی ولد لیاقت علی کونشی ساکن گلاس ڈگی مانیگاہ، ہائیہامہ مبینہ طور پر نہاتے ہوئے ایک تالاب میں گر گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر لڑکے کو پانی سے بے ہوشی کی حالت میں نکالا اور اسے علاج کے لیے سب ضلع اسپتال (ایس ڈی ایچ) کپوارہ پہنچایا۔ تاہم ڈاکٹروں کی طرف سے کوششوں کے باوجود، نوجوان کو اسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔حکام نے بتایا کہ لاش کو ایس ڈی ایچ کپوارہ میں طبی قانونی اور دیگر ضروری رسمی کارروائیوں کی تکمیل کے لیے رکھا گیا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir