وزیراعظم کا سربیا کے صدر کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک کا ہندوستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک مسلسل منتخب وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان سربیا کے ساتھ اپنے دوستانہ
سربیا


نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک کا ہندوستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک مسلسل منتخب وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان سربیا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو دل کی گہرائیوں سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیر اعظم مودی نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صدر ووسک کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صدر کے حالیہ دورہ ہندوستان اور دونوں رہنماوں کے درمیان نتیجہ خیز اور مثبت بات چیت اچھی طرح یاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سربیا کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور تعاون کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان آنے والے برسوں میں دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اتنے طویل عرصے تک اعلیٰ ترین عہدے پر فائز رہنا زبردست عوامی اعتماد، قائدانہ صلاحیت اور عوامی حمایت کی علامت ہے۔

وزیر اعظم مودی کو بصیرت مند اور تجربہ کار سیاست دان بتاتے ہوئے صدر ووسک نے کہا کہ ان کی آواز آج عالمی سطح پر احترام کے ساتھ سنی جاتی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی مسلسل ترقی اور تعمیر میں وزیر اعظم کی قیادت کی ستائش کی اور ان کی اچھی صحت، لمبی زندگی اور مسلسل کامیابی کی خواہش کی۔

دونوں رہنماوں کے درمیان حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے، ووسک نے کہا کہ یہ باہمی احترام، اعتماد اور افہام و تفہیم سے بھری ہوئی تھی۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کو جدید عالمی چیلنجوں اور قومی مفادات کی گہری سمجھ رکھنے والے ایک بااثر رہنما کے طور پر بیان کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں ہندوستان عالمی سطح پر اپنے کردار کو مزید مضبوط کرے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande