آسام میں ریلوے انجینئر 20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار
نئی دہلی، 14 جون (ہ س): مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آسام کے سلچر میں شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف ریلوے) کے ایک سینئر سیکشن انجینئر (ایس ایس ای) کو ایک ٹھیکیدار سے 20,000 روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے اتوار کو
آسام میں ریلوے انجینئر  20 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار


نئی دہلی، 14 جون (ہ س): مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے آسام کے سلچر میں شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف ریلوے) کے ایک سینئر سیکشن انجینئر (ایس ایس ای) کو ایک ٹھیکیدار سے 20,000 روپے کی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

سی بی آئی نے اتوار کو کہا کہ ٹھیکیدار نے 13 جون کو اس معاملے میں شکایت درج کرائی۔ اس نے الزام لگایا کہ تقریباً 20 لاکھ روپے کا بل ایس ایس ای کے پاس منظوری کے لیے زیر التوا ہے۔ بل کی منظوری کے لیے 12 جون کو ہونے والی میٹنگ کے دوران اہلکار نے 20,000 روپے رشوت طلب کی۔ ایجنسی کے مطابق، شکایت کی تصدیق کے بعد، سی بی آئی نے جال بچھا کر کنتل چکرورتی، سینئر سیکشن انجینئر (سی اینڈ ڈبلیو)، این ایف ریلوے، سلچر کو گرفتار کیا، جب وہ ٹھیکیدار سے رشوت لے رہا تھا۔ اسے 14 جون کو گوہاٹی کی مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande