جھارکھنڈ میں 20 جون تک بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان، محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کیا
رانچی، 14 جون (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں آئندہ 20 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے لوگوں سے محتاط رہنے اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی
جھارکھنڈ میں 20 جون تک بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان، محکمۂ موسمیات نے الرٹ جاری کیا


رانچی، 14 جون (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی سمیت ریاست کے مختلف اضلاع میں آئندہ 20 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات نے لوگوں سے محتاط رہنے اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ پیش گوئی کے مطابق ریاست کے کئی حصوں میں آئندہ چند دنوں تک موسم کا مزاج بدلا رہے گا۔ اس دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ نے خاص طور پر کسانوں، کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف اضلاع میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس مدت میں ضلع کوڈرما کے تلیا ڈی وی سی علاقے میں سب سے زیادہ 46.4 ملی میٹر بارش درج کی گئی۔

درجۂ حرارت کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت ڈالٹن گنج میں 41.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سب سے کم درجۂ حرارت رانچی کے کانکے علاقے میں 21.6 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔

قابلِ ذکر ہے کہ جھارکھنڈ میں 12 جون کو مانسون نے دستک دے دی تھی۔ مانسون کی آمد کے بعد سے رانچی سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی سطح کی بارش ہو رہی ہے۔ اس سے درجۂ حرارت میں جزوی کمی آئی ہے، تاہم کئی علاقوں میں حبس کی کیفیت برقرار ہے۔

اتوار کے روز دارالحکومت رانچی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صبح سے جزوی طور پر بادل چھائے رہے اور درمیانی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں۔ اس کے باوجود لوگوں کو گرمی اور حبس کا احساس ہوتا رہا۔ فضا میں نمی بڑھ جانے کے باعث دن بھر چپچپی گرمی برقرار رہی۔

اتوار کو رانچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33.4 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجۂ حرارت 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم 25.4 ڈگری سیلسیس درج ہوا۔ ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41.2 ڈگری اور کم سے کم 26.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ بوکارو میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31.1 ڈگری اور کم سے کم 23.6 ڈگری سیلسیس رہا، جبکہ چائباسہ میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری اور کم سے کم 23.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ مانسونی سرگرمیاں فعال رہنے کے باعث آئندہ چند دنوں تک ریاست کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے رہنے اور وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان برقرار رہے گا۔ آسمانی بجلی گرنے کے خدشے کے پیشِ نظر لوگوں کو محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande