تاریخ کے آئینے میں 14 جون: خون کے عطیہ کے تئیں بیداری کا دن
خون کے عطیہ کا عالمی دن ہر برس 14 جون کو منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس دن کو خون عطیہ کرنے کا دن قرار دیا ہے۔ 2004 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کا مقصد محفوظ خون کی مصنوعات کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور محفوظ، زندگی بچانے والا
COLUMN-ON-THIS-DAY-14-JUNE


خون کے عطیہ کا عالمی دن ہر برس 14 جون کو منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے اس دن کو خون عطیہ کرنے کا دن قرار دیا ہے۔ 2004 میں شروع ہونے والے اس پروگرام کا مقصد محفوظ خون کی مصنوعات کی ضرورت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور محفوظ، زندگی بچانے والا خون عطیہ کرنے کے لیے خون کے عطیہ دہندگان کا شکریہ ادا کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

دیگر اہم واقعات

1901 - پہلی بار گولف ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا۔

1920 – مشہور جرمن فلسفی اور مورخ میکس ویبر کا انتقال ہوا۔

-1922 مشہور فلم پروڈیوسر ہدایت کار کے آصف کی پیدائش۔

1952 – ممبر پارلیمنٹ اور اداکارہ کرن کھیر کی پیدائش۔

1960 – ہندی فلم اداکار اور ٹیلی ویژن آرٹسٹ شیکھر سمن پیدا ہوئے تھے۔

1967 – بھارتی صنعت کار اور آدتیہ برلا گروپ کے چیئرمین کمار منگلم برلا کی پیدائش۔

1996 - ہندوستانی خاتون مکے باز نکھت زرین کی پیدائش۔

2001 - تحقیقاتی کمیشن نے دیپیندر کو نیپال کے شاہی خاندان کا قاتل قرار دیا۔

2005 - مائیکل جیکسن کو بچوں کے جنسی استحصال کے دس الزامات سے بری کر دیا گیا۔

2007 - چین کے صحرائے گوبی میںکا فی بڑےپرندے نما ڈائنوسار کے فوسلز ملے۔

2008 - مرکزی حکومت نے علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کے قیام کے امکان کو مسترد کر دیا۔

2008 - راجستھان کے بانسواڑہ ضلع میں 96 میٹرک ٹن سونے کی کان دریافت ہوئی۔

2008 - نیپال کے سابق بادشاہ گیانندرا نے نارائن ہیتی محل خالی کیا۔

2011 - ردرا وینا ساز اسد علی خان کا انتقال ہوگیا۔

2020 - ہندوستانی فلم، تھیئٹر اور ٹیلی ویژن اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande