
ہندوستانی جمہوریت کی تاریخ میں 12 جون 1975 کی تاریخ ایک اہم اور یادگار واقعے کے طور پر درج ہے۔ اسی دن الٰہ آباد ہائی کورٹ نے اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے 1971 کے لوک سبھا انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک تاریخی فیصلہ سنایا تھا، جس نے ملک کی سیاست میں زبردست ہلچل پیدا کر دی۔
یہ فیصلہ سماجوادی رہنما راج نرائن کی عرضی سے جڑا تھا۔ عرضی میں الزام لگایا گیا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران سرکاری وسائل اور عہدے کا غلط استعمال کیا گیا۔ طویل سماعت کے بعد عدالت نے کچھ انتخابی بے ضابطگیوں کو تسلیم کرتے ہوئے اندرا گاندھی کے انتخاب کو منسوخ کر دیا۔
اس فیصلے کے بعد ملک میں سیاسی عدم استحکام اور ٹکراو کا ماحول پیدا ہو گیا۔ اپوزیشن نے اسے جمہوری جوابدہی کی ایک بڑی جیت قرار دیا، جبکہ کانگریس حامیوں نے فیصلے کے خلاف شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔ معاملہ آگے چل کر سپریم کورٹ پہنچا، جہاں عبوری راحت ملنے کے باوجود سیاسی تنازعہ تھمتا ہوا نظر نہیں آیا۔
مورخین کے مطابق، 12 جون کا یہ فیصلہ ہندوستانی سیاست کے سب سے فیصلہ کن موڑ میں سے ایک ثابت ہوا۔ اس کے چند ہی دنوں بعد ملک میں تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی واقعات دیکھنے کو ملے اور بالآخر جون 1975 میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، جسے ہندوستانی جمہوریت کے سب سے متنازعہ دور میں شمار کیا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1206 - قطب الدین ایبک نے غلام خاندان کی بنیاد رکھی، جسے دہلی سلطنت کے نام سے جانا جاتا ہے۔
1898 - فلپائن ایک آزاد ملک بنا۔
1929 - دوسری جنگِ عظیم کے دوران نازیوں کے مظالم کا شکار ہونے والی یہودی لڑکی این فرینک کی پیدائش۔ نازیوں کی قید کے دوران لکھی گئی این کی ڈائری کو بعد میں کتابی شکل میں شائع کیا گیا، جسے دنیا بھر میں زبردست مقبولیت ملی۔
1962 - امریکہ میں سان فرانسسکو کی خلیج میں واقع سخت سیکورٹی والی جیل ’الکاٹراز‘ سے تین قیدی فرار ہو گئے۔ اس جیل کو سیکورٹی کے لحاظ سے ناقابلِ تسخیر مانا جاتا تھا اور یہاں سب سے سنگین جرائم والے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا۔
1964 - افریقہ میں نسل پرستی کے خلاف تحریک کی قیادت کرنے والے سیاہ فام رہنما نیلسن منڈیلا کو حکومت کے خلاف سازش کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی گئی۔
1972 - مہاتما گاندھی کی زندگی پر آٹھ جلدوں پر مشتمل کتاب لکھنے والے ڈی جی تندولکر کا انتقال۔
1987 - برطانوی انتخابات میں مارگریٹ تھیچر کی تیسری بار تاریخی جیت۔
1990 - انڈین نیشنل سیٹلائٹ کو لانچ کیا گیا۔ یہ ایک کثیر المقاصد مواصلاتی اور محکمہ موسمیات کا سیٹلائٹ تھا۔
1990 - روسی فیڈریشن کی پارلیمنٹ نے رسمی طور پر خود کو مختارِ اعلیٰ (خودمختار) قرار دیا، اس دن کو ’روسیہ ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔
1994 - دنیا کے سب سے بڑے ٹوئن جیٹ ’بوئنگ 777‘ نے اپنی پہلی پرواز بھری۔
1998 - ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے جوہری تجربات کیے جانے کی وجہ سے جی-8 ممالک نے انہیں قرض نہ دینے کا فیصلہ کیا۔
1999 - پاکستانی دفاعی بجٹ میں تقریباً 11 فیصد کا اضافہ، مشرقی تیمور کے لیے ’مشن‘ کی خاطر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری۔
2001 - سرحدی معاملے پر ہندوستان۔بنگلہ دیش مذاکرات شروع۔
2002 - عالمی یومِ انسدادِ مشقتِ اطفال کی شروعات۔ اس دن کا مقصد لوگوں میں بچوں کی مزدوری کے خلاف بیداری پیدا کرنا تھا۔
2002 - سویڈن کے ساتھ میچ ڈرا ہونے کے ساتھ ہی ارجنٹینا فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر۔
2007 - کینیڈا میں ہونے والے بیالوجی اولمپیاڈ کے لیے چار ہندوستانیوں کا انتخاب۔
2007 - آسٹریلیا کے اسکولوں میں سکھ طلبہ کو مذہبی علامت ’کرپان‘ رکھنے کی اجازت ملی۔
2008 - ساوتھ ایشین فٹ بال فیڈریشن نے سال 2009 کے لیے چھٹی سیف فٹ بال چیمپئن شپ کی میزبانی سونپی۔
2008 - معروف فلم ڈائریکٹر مرنال سین کو دسویں اوسینیا سینی فین فلم فیسٹیول میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔
2016 - سائنا نیہوال نے دوسری بار آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتا۔
2016 - 88 ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ کرسٹیانو رونالڈو فوربس کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پہلے فٹ بالر بنے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن