
ریاض،11جون (ہ س )۔
امریکہ ،اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ سے خطے میں کشیدگی نے قریبی ممالک یں بی چینے پیدا کر دی ہے ۔ایران اور امریکہ کے درمیان مزید حملوں کے پیش نظر سعودی عرب نے تمام ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل جاری کی ہے ۔
دریں اثنا سعودی عرب نے اردن، بحرین اور کویت پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔ریاض سے سعودی وزارت خارجہ کے مطابق برادر ممالک کی خودمختاری پر حملے جاری رکھنے سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے مطابق کشیدگی میں کمی کر کے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ تمام فریقین دانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سفارتی کوششوں کی طرف واپس آئیں۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریقین پاکستان کی میزبانی اور قطر کی کوششوں سے ہونے والے تعمیری مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ