برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی مستعفی
لندن ،11جون (ہ س )۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دفاعی اخراجات پر وزیراعظم سے اختلاف کی وجہ سے وزیر دفاع نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیکریٹری جان ہیلی نے استعفیٰ وزیراعظم کیئر
برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی مستعفی


لندن ،11جون (ہ س )۔

برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دفاعی اخراجات پر وزیراعظم سے اختلاف کی وجہ سے وزیر دفاع نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سیکریٹری جان ہیلی نے استعفیٰ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے ساتھ دفاعی اخراجات پر اختلاف کے باعث دیا۔جان ہیلی کا کہنا تھا کہ میں ناکام ہو گیا ہوں۔ فوج کو درکار وسائل فراہم نہیں کیے جا رہے، جس کی وجہ سے دفاعی تیاری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande