جالندھر کے اسکولوں میں بم کی دھمکی سے خوف و ہراس ۔
چندی گڑھ، 7 مئی (ہ س)۔ پنجاب کے جالندھر میں جمعرات کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اسکولوں میں بم نصب کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جس کے بعد بی ایس ایف کے ایک اسکول کو اچانک خالی کرالیا گیا۔ یہ اسکول اسی بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں واقع ہے ج
جالندھر کے اسکولوں میں بم کی دھمکی سے خوف و ہراس ۔


چندی گڑھ، 7 مئی (ہ س)۔

پنجاب کے جالندھر میں جمعرات کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اسکولوں میں بم نصب کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ جس کے بعد بی ایس ایف کے ایک اسکول کو اچانک خالی کرالیا گیا۔ یہ اسکول اسی بی ایس ایف ہیڈکوارٹر میں واقع ہے جہاں منگل کی رات ایک دھماکہ ہوا تھا۔

مزید برآں، اے پی جے اسکول کے خلاف بھی بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ پولیس فوری طور پر اسکول پہنچی اور بچوں کو باہر نکالا۔ جالندھر پولیس نے بتایا کہ اسکول کو احتیاطی اقدام کے طور پر خالی کرایا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد پولیس نے جالندھر کو سیل کر دیا۔ ہر طرف سے جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلی بھگونت مان اس وقت پنجاب میں شکرانہ یاترا کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ یاترا جمعرات کو جالندھر میں شروع ہوگی۔ خطرے کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ پرہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande