مشہور اردو صحافی ڈاکٹر محمد گوہر کی سانحہ ارتحال پر پٹنہ میں تعزیتی جلسہ
مشہور اردو صحافی ڈاکٹر محمد گوہر کی سانحہ ارتحال پر پٹنہ میں تعزیتی جلسہپٹنہ، 07 مئی (ہ س)۔ اردو صحافت کے معتبر نام، روزنامہ تاثیر کے ایڈیٹر، پرنٹر اور پبلشر ڈاکٹر محمد گوہر کے اچانک سانحۂ وفات نے نہ صرف بہار بلکہ پورے ہندوستانی اردو صحافتی حلقو
ڈاکٹر محمد گوہر کی وفات: اردو صحافت پر گہرا سایہ، پٹنہ میں تعزیتی جلسہ


مشہور اردو صحافی ڈاکٹر محمد گوہر کی سانحہ ارتحال پر پٹنہ میں تعزیتی جلسہپٹنہ، 07 مئی (ہ س)۔ اردو صحافت کے معتبر نام، روزنامہ تاثیر کے ایڈیٹر، پرنٹر اور پبلشر ڈاکٹر محمد گوہر کے اچانک سانحۂ وفات نے نہ صرف بہار بلکہ پورے ہندوستانی اردو صحافتی حلقوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑا دی ہے۔ ان کے ایصالِ ثواب کے ساتھ ساتھ ان کی حیات و خدمات کو یاد کرنے کے لئے اردو میڈیا فورم، پٹنہ کے زیرِ اہتمام تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا۔

جلسہ اردو اکیڈمی، اردو بھون پٹنہ کے کانفرنس ہال میں ہوا۔ اردو میڈیا فورم کے صدر مولانا مفتی ثناء الہدیٰ قاسمی نے جلسے صدارت کی۔ جلسے میں مہمانانِ خصوصی کے طور پر روزنامہ قومی تنظیم کے چیف ایڈیٹر اشرف فرید، گورنمنٹ اردو لائبریری کے چیئرمین ارشد فیروز، خانقاہ منعمیہ میتن گھاٹ کے سجادہ نشین ڈاکٹر شمیم الدین احمد منعمی، بی پی ایس سی کے سابق چیئرمین امتیاز احمد کریمی، پروفیسر صفدر امام قادری، روزنامہ تاثیر کے مینجنگ ایڈیٹر امتیاز کریم اور خصوصی مدیر روح المتین سمیت سینکڑوں صحافیوں، علما، ادیبوں اور عمائدینِ شہر نے شرکت کی۔

جلسے کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ روزنامہ تاثیر کے ایگزیکٹو ایڈیٹر محمد نور عالم نے ڈاکٹر محمد گوہر کی شخصیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ایسی شخصیتیں روزِ روز پیدا نہیں ہوتیں۔ ڈاکٹر صاحب نے نہ صرف روزنامہ تاثیر کو ایک معیاری اردو اخبار بنایا بلکہ اردو صحافت کو نئی جہت بھی عطا کی۔ ان کے قلم کی جرأت، زبان پر قدرت اور صحافتی اصولوں پر سختی سے عمل ان کی سب سے بڑی پہچان تھی۔

تمام مقررین نے ڈاکٹر گوہر کی گراں قدر خدمات، ان کی سادہ زندگی، علمی ذوق اور اردو زبان و ادب کی ترویج میں کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کی مغفرت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مقررین میں ڈاکٹر انوار الہدیٰ، فخر الدین عارضی، ڈاکٹر اشرف النبی قیصر، محمد افضل حسن، ڈاکٹر ریحان غنی، مشتاق احمد خان، نواب عتیق الزماں، محمد جاوید اور دیگر نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

ڈاکٹر محمد گوہر کی وفات کو اردو صحافت کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی رحلت نے ایک ایسے صحافی، ادیب اور منتظم کو کھو دیا، جس نے زندگی بھر زبان و قلم کی خدمت کو اپنا مشن بنایا تھا۔ تعزیتی جلسے میں حاضر تمام شخصیات نے ڈاکٹر گوہر کے اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande