بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت گڈ گورننس کی علامت بنے گی: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو
بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت گڈ گورننس کی علامت بنے گی: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو ۔ عمارت سے شہریوں کو تمام سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی ہیڈکوارٹر عمارت کا افتتاح کیا بھوپال، 07 مئی
وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت ’اٹل بھون‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا


وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت ’اٹل بھون‘ کا افتتاح کیا


وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کو اٹل بھون کے افتتاح کے موقع پر یادگاری نشان پیش کیا گیا۔


بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت گڈ گورننس کی علامت بنے گی: وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو

۔ عمارت سے شہریوں کو تمام سہولیات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی ہیڈکوارٹر عمارت کا افتتاح کیا

بھوپال، 07 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے بھوپال کے باشندوں کو بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نئی ہیڈکوارٹر عمارت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے ’کلین اور گرین کیپٹل‘، جھیلوں کے شہر بھوپال کے میونسپل کارپوریشن کی یہ عمارت گڈ گورننس کی علامت بنے گی۔ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی نے عوامی خدمت کو طرزِ حکمرانی کی بنیاد مانا تھا۔ ان کے نام پر قائم ’اٹل بھون‘ آسان، منظم اور شفاف خدمات کا مرکز ہوگا۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو جمعرات کو بھوپال میونسپل کارپوریشن کے نو تعمیر شدہ ہیڈکوارٹر ’’اٹل بھون‘‘ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدید عمارت شہر میں گڈ گورننس، بہتر شہری سہولیات اور ترقی کے نئے عزم کی علامت بنے گی۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نو تعمیر شدہ عمارت کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ انہوں نے عمارت کی نقاب کشائی کی اور اس کا مشاہدہ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے صفائی کے حلف نامے پر لکھا کہ ’’بھوپال صفائی میں نمبر-ون رہے گا‘‘۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بھوپال میونسپل کارپوریشن کے ذریعے ضلع نیمچ کے دیوری میں تقریباً 14 کروڑ روپے کی لاگت سے پی پی پی موڈ پر تیار کیے گئے شمسی توانائی پروجیکٹ کا بھی ریموٹ کا بٹن دبا کر افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کا استقبال یادگاری نشان اور شال پیش کر کے کیا گیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے عمارت کے افتتاح کے موقع پر شہنائی نوازی کرنے والے کلو بھائی اور ان کے ساتھیوں کو حوصلہ افزائی کے طور پر 5-5 ہزار روپے دینے کی ہدایت بھی دی۔

اس موقع پر بھوپال کے انچارج اور مائیکرو، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر چیتنیہ کشیپ، پسماندہ طبقہ اور اقلیتی بہبود کی وزیرِ مملکت کرشنا گور، شہری ترقی اور ہاوسنگ کی وزیرِ مملکت پرتیما باگری، بھوپال کی میئر محترمہ مالتی رائے، رکن اسمبلی رامیشور شرما، بھگوان داس سبنانی، وشنو کھتری اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ بھوپال میونسپل کارپوریشن کی یہ عمارت ’گرین بلڈنگ‘ کے تصور پر مبنی ہے۔ اس عمارت کو شہریوں کو تمام سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ عمارت میں سورج کی روشنی اور ہوا کے گزر (وینٹی لیشن) کا کافی انتظام ہے، جو تاریخی طور پر مستند ہندوستانی فنِ تعمیر کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔ یہ عمارت اپنی بجلی کی ضروریات خود پوری کرے گی۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ آج بھوپال میونسپل کارپوریشن کی جانب سے نیمچ کے گاوں دیوری میں قائم 10.5 میگاواٹ کے شمسی توانائی پروجیکٹ کا افتتاح بھی کیا گیا ہے۔ اس عمارت کی بجلی کی فراہمی ’اوپن ایکسیس‘ کے ذریعے نیمچ کے پلانٹ سے کی جائے گی۔ احاطے کی پارکنگ میں بھی شمسی توانائی کا پلانٹ لگایا جا رہا ہے۔ یہ عمارت توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کی ایک شاندار مثال ہے۔ ریاست کے دارالحکومت بھوپال کا وقار دن بدن بڑھ رہا ہے۔ بھوپال کو میٹرو پولیٹن سٹی کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔ رائسین، سیہور، ودیشا اور راج گڑھ کو بھوپال سے جوڑتے ہوئے یہ خطہ ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے کہا کہ جمہوریت میں مرکزی حکومت، ریاستی حکومت اور بلدیاتی ادارے شہریوں کے جذبات کے اظہار اور ’عوام کی، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے‘ حکمرانی کے نظام کے اہم ستون ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک و ریاست کے ساتھ ساتھ شہری اور دیہی سطح پر بھی مثبت تبدیلیاں آ رہی ہیں۔ ریاستی حکومت ترقی اور عوامی بہبود کی سرگرمیوں سے ریاست کے باشندوں کی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے تقریب میں صفائی دوستوں (سفائی متر) کو پی پی ای کٹ فراہم کیں۔ پی پی ای کٹ میں رین کوٹ، فل باڈی ڈریس، ہیلمٹ، دستانے، ماسک اور ریفلیکشن جیکٹ شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’وزیراعظم ہاوسنگ اسکیم‘ کے تحت لکشمی بائی اور کاجل سٹوریا کو الاٹمنٹ لیٹر اور مکان کی چابیاں فراہم کیں۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے ’پی ایم سوانیتھ اسکیم‘ کے تحت دنیش موریہ کو 50 ہزار روپے کی قرض کی رقم کا چیک فراہم کیا۔ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو نے اسی اسکیم کے تحت پوجا گری گوسوامی کو سیلف ہیلپ گروپ کے لیے 2 لاکھ روپے سے زائد کی قرض کی رقم کا چیک فراہم کیا۔

انچارج وزیر چیتن کشیپ نے کہا کہ وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں ریاستی حکومت تمام شعبوں میں ترقی اور عوامی بہبود کی سرگرمیوں میں نئی جہتیں قائم کر رہی ہے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن کی 73 کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی اس عمارت میں میونسپل کارپوریشن سے متعلق تمام محکمے ایک ہی چھت کے نیچے ایک ساتھ کام کریں گے۔

بھوپال کی میئر مالتی رائے نے وزیراعلیٰ ڈاکٹر یادو کا شکریہ ادا کیا۔ میئر محترمہ رائے نے بھوپال میونسپل کارپوریشن کی کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بھوپال میونسپل کارپوریشن کی نو تعمیر شدہ عمارت گراونڈ فلور سمیت 8 منزلوں پر مشتمل ہے۔ تقریباً 2 لاکھ مربع فٹ پر بنی یہ عمارت جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande