آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
اسلام آباد، 7 مئی (ہ س)۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد
ٹیم


اسلام آباد، 7 مئی (ہ س)۔ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی۔سیریز کا دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 2 جون اور 4 جون کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

آسٹریلیا نے رواں سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جہاں دونوں ٹیموں نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کھیلی تھی۔ مزید برآں، آسٹریلوی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے تمام گروپ میچز پاکستان میں کھیلے، حالانکہ ان میں سے دو میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گئے تھے۔

کئی سینئر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اس ون ڈے سیریز سے محروم ہونے کا امکان ہے۔ کچھ کھلاڑی، بشمول کپتان پیٹ کمنس، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں مصروف ہوں گے، کیونکہ سیریز کی تاریخ ٹورنامنٹ کے آخری مرحلے سے ٹکرارہی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ آئی پی ایل میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو فرنچائز کے معاہدے مکمل کرنے کی اجازت ہوگی۔

گزشتہ اکتوبر میں ہندوستان کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کھیلنے کے بعد یہ آسٹریلیا کی پہلی ون ڈے سیریز ہوگی۔ دورہ پاکستان کے بعد آسٹریلوی ٹیم 9 جون سے بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جہاں وہ آل فارمیٹ کی سیریز کھیلے گی۔

دریں اثناءپاکستان حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز 1-2 سے ہاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اختتام کے بعد، ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش واپس جائے گی۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان - شیڈول:

30 مئی - پہلا ون ڈے - راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، راولپنڈی

2 جون - دوسرا ون ڈے - قذافی اسٹیڈیم، لاہور

4 جون - تیسرا ون ڈے - قذافی اسٹیڈیم، لاہور

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande