سیگمن اینڈ کمپنی شطرنج ٹورنامنٹ : ارجن ایریگیسی فائنل راونڈ سے پہلے سرفہرست، میگنس کارلسن دوسرے نمبر پر
سیگمن اینڈ کمپنی شطرنج ٹورنامنٹ : ارجن ایریگیسی فائنل راونڈ سے پہلے سرفہرست، میگنس کارلسن دوسرے نمبر پر مالمو، 7 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگیسی نے بدھ کو سیگمن اینڈ کمپنی شطرنج ٹورنامنٹ 2026 کے چھٹے راونڈ میں زو جنر کو شکست دے کر پ
شطرنج


سیگمن اینڈ کمپنی شطرنج ٹورنامنٹ : ارجن ایریگیسی فائنل راونڈ سے پہلے سرفہرست، میگنس کارلسن دوسرے نمبر پر

مالمو، 7 مئی (ہ س)۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر ارجن ایریگیسی نے بدھ کو سیگمن اینڈ کمپنی شطرنج ٹورنامنٹ 2026 کے چھٹے راونڈ میں زو جنر کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں واحد برتری حاصل کی۔ زو جنر نے قریبی مقابلے میں مضبوط دفاع کیا، لیکن ارجن نے اختتامی کھیل جیت لیا، جو 67 چالوں پر مشتمل تھا۔ چھ راونڈ کے بعد، ارجن 4.5 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔ یاگیز کان ایردوگمس اور میگنس کارلسن 4.4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ارجن ایریگیسی ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے دو کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، دوسرے نودیربیک عبدالستاروف ہیں۔

سابق عالمی چیمپئن میگنس کارلسن نے اینڈی ووڈورڈ کے خلاف کنگز انڈین اوپننگ کا انتخاب کرتے ہوئے میچ کو جارحانہ اور سنسنی خیز بنا دیا۔ کارلسن بالآخر غالب رہے۔ اب ان کا مقابلہ فائنل راونڈ میں یاگیز کان ایردوگمس سے ہوگا، جہاں دونوں کھلاڑیوں کے لیے فتح انتہائی اہم سمجھی جارہی ہے۔ دونوں کے درمیان یہ پہلا کلاسیکل میچ بھی ہوگا۔

دریں اثنا، ارجن ایریگیسی فائنل راونڈ میں اینڈی ووڈورڈ کے خلاف کھیلیں گے۔ ہندوستانی گرینڈ ماسٹر کے پاس ٹائٹل جیتنے کا بھرپور موقع ہے۔ دریں اثنا، جارڈن وان فاریسٹ، جنہوں نے اس سے قبل ٹورنامنٹ میں کارلسن کو شکست دی تھی، نیلس گرانڈیلیس کے خلاف ڈرا کرنے کے بعد خطاب کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande