ہماچل میں پنچایت انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل شروع۔ ووٹنگ تین مرحلوں میں ہوگی۔
شملہ، 7 مئی (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں پنچایت راج ادارے کے انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل جمعرات کو شروع ہوگیا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے طے کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار آج 7، 8 اور 11 مئی کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر س
انتخاب


شملہ، 7 مئی (ہ س)۔

ہماچل پردیش میں پنچایت راج ادارے کے انتخابات کے لیے نامزدگی کا عمل جمعرات کو شروع ہوگیا۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے طے کردہ شیڈول کے مطابق امیدوار آج 7، 8 اور 11 مئی کو صبح 10 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کر سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 مئی کو ہوگی جبکہ امیدوار 14 اور 15 مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 15 مئی کو جاری کی جائے گی۔

ریاست کی 3,754 پنچایتوں میں ہونے والے ان انتخابات کو اقتدار کے لیے ایک سیمی فائنل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ مانا جا رہا ہے کہ پنچایتی انتخابات میں مضبوط قدم جمانے والے لیڈروں کے پاس ہی آنے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی کی کلید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکمراں کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی دونوں پنچایت سطح پر اپنی پوری طاقت لگارہی ہیں۔

اس بار پنچایتی انتخابات میں کچھ دلچسپ واقعات سامنے آئے ہیں۔ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور اہلکار بھی انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ پنچایت سربراہ کے عہدے کے لیے کئی سابق عہدیدار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ مزید برآں، مقامی سطح پر سیاسی جماعتوں کے اندر گروپبندی بھی واضح ہے۔ کئی مقامات پر پارٹی کے اندر دیگر گروپوںسے مبینہ طور پر ناخوش لیڈروں نے اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ اس سے کانگریس اور بی جے پی دونوں کی تشویش بڑھ گئی ہے۔

ریاست میں 31000 سے زیادہ عہدوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔ ان میں پنچایت ممبران، پردھان، اپ پردھان، پنچایت سمیتی ممبران، اور ضلع پریشد کے ممبران شامل ہیں۔ تقریباً ہر پنچایت میں، وارڈ ممبروں سے لے کر پردھان اور ضلع پریشد تک کے عہدوں کے لیے متعدد امیدوار انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ تاہم مقامی سطح پر امیدواروں کے انتخاب میں سیاسی جماعتوں اور بااثر رہنماو¿ں کا کردار واضح نظر آرہا ہے۔

انتخابی شیڈول کے مطابق، ریاست میں ووٹنگ کا پہلا مرحلہ 26 مئی، دوسرا مرحلہ 28 مئی اور تیسرا مرحلہ 30 مئی کو ہوگا۔ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے ارکان کے ووٹوں کی گنتی 31 مئی کو ہوگی۔ اسی دن سولن، پالم پور، دھرم شالہ اور منڈی کے چار میونسپل کارپوریشنوں کے 17 مئی کو ہونے والے انتخابات کے لیے بھی ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande