
ویمنس پولی ٹیکنک میں ملبوسات کی نمائش، طالبات نے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا
علی گڑھ، 04 مئی (ہ س)۔ اے ایم یو کے ویمنس پولی ٹیکنک میں ڈپلوما اِن کاسٹیوم ڈیزائن اینڈ گارمنٹ ٹکنالوجی کے سال آخر کی طالبات کی تخلیقی اور تکنیکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک اپیرل شو منعقد کیا گیا، جس میں طالبات نے اپنے کانسیپٹ اور ڈیزائن سے تیارشدہ ملبوسات پیش کیے جو جدت، ہنرمندی اور عصری فیشن رجحانات کی عکاسی کر رہے تھے۔
ویمنس پالی ٹیکنک کی پرنسپل پروفیسر پروین فاروقی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پلیٹ فارم تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے، اعتماد پیدا کرنے اور تعلیمی تربیت اور صنعتی تقاضوں کے درمیان فاصلے کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈاکٹر شیبا کمال، کورس کوآرڈینیٹر، بی ووک، ایف ڈی اینڈ جی ٹی نے ان ڈیزائنس کا جائزہ لیا اور طالبات کی جدت اور تکنیکی مہارت کو سراہا۔
اس میں رینو کماری نے پہلا انعام حاصل کیا، جبکہ آشی شرما دوسرے اور بشریٰ تیسرے مقام پر رہیں، جب کہ سکھپریت کور اور نورین عارف کو خصوصی انعامات دیے گئے۔ پروگرام کا آغاز مس سعدیہ نعیم کے استقبالیہ کلمات سے ہوا اور اس کا انعقاد ڈاکٹر شیبا منظور، او ایس ڈی کی نگرانی میں کیا گیا۔ فیکلٹی ممبران مس سعدیہ نعیم، فوزیہ خان اور اقرا سلیم نے پروگرام کو مربوط کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ