کانگریس نے کرناٹک کے ضمنی انتخاب کی دونوں نشستیں برقرار رکھی ۔
بنگلورو، 04 مئی (ہ س)۔ کرناٹک ریاست میں باگل کوٹ اور داونگیرے جنوبی اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں، کانگریس نے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور اپنی گرفت برقرار رکھی۔ کانگریس امیدوار امیش میتی نے باگل کوٹ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار ویرا
جیت


بنگلورو، 04 مئی (ہ س)۔ کرناٹک ریاست میں باگل کوٹ اور داونگیرے جنوبی اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں، کانگریس نے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور اپنی گرفت برقرار رکھی۔

کانگریس امیدوار امیش میتی نے باگل کوٹ اسمبلی حلقہ میں بی جے پی امیدوار ویرانا چرنتی مٹھ کو 21,866 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ میتی نے گنتی کے آغاز سے آخربرتری کو برقرار رکھا ۔ کانگریس امیدوار امیش میتی کو انتخابات میں 97,941 ووٹ ملے، جب کہ ویرانا چرنتی مٹھ کو 76,075 ووٹ ملے۔ نتائج کے اعلان کے بعد کانگریس کارکنوں نے جشن منایا۔

دوسرے کانگریس امیدوار سمرتھ شمانور نے پہلی بار ریاست کی دوسری داونگیرے ساوتھ سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے بی جے پی کے امیدوار سری نواس دسکریپا کو 5,708 ووٹوں سے شکست دی۔ سمرتھ شمانورآنجہانی سینئر ایم ایل اے شمانور شیواشنکرپا کے پوتے ہیں اور انہوں نے خاندان کی سیاسی وراثت کو آگے بڑھایا۔ کانگریس نے کچھ اختلاف کے باوجود یہ سیٹ جیت لی۔ کانگریس نے ریاست میں دونوں سیٹیں برقرار رکھی ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande