
اے ایم یو کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن میں ایم بی اے طلبہ کو اعزازات سے نوازا گیا
علی گڑھ، 04 مئی (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے ایم بی اے پروگرام کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ کورس کے طلبہ کو ان کی تعلیمی دستیابیوں اور عملی تربیت کے سلسلہ میں اعزازات سے نوازا۔ یہ کورس، جو آپریشنز اسپیشلائزیشن کا حصہ ہے، تجرباتی لرننگ پر زور دیتا ہے، جس میں بزنس سمولیشن گیمز، ورک بریک ڈاؤن اسٹرکچر کی مشقیں اور کلاس روم کی انٹرایکٹیو سرگرمیاں شامل تھیں، جن کا مقصد طلبہ میں فیصلہ سازی اور اسٹریٹجک سوچ کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔
مختلف سمولیشن سرگرمیوں کے فاتحین میں ارسلان فیض، دیوانش وارشنے، راجیش، چیتن، عبدالرؤف احد، خویب، آصف، اسامہ، صائمہ، کسم، عاقب، فاطمہ، رافع، ابھیشیک اور استروتی شامل تھے۔ فاطمہ انتخاب کو”پرجوش پروجیکٹ مینیجر“کا ایوارڈ دیا گیا، گورو کو ”پروجیکٹ مینجمنٹ میسٹرو“ قرار دیا گیا، جبکہ عارفہ تنویر اور دیوانش وارشنے کو ان کی نمایاں کارکردگی اور سرگرم شرکت پر ”پروجیکٹ مینیجرز 2026“کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اختتامی کلمات میں شعبہ کی چیئرپرسن اور کورس کوآرڈینیٹر پروفیسر سلمیٰ احمد نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور طلبہ کو ان کی محنت اور فعال شرکت پر مبارکباد پیش کی۔پروگرام کو ریسرچ اسکالر ثانیہ خان، رشدہ کلیم، عائشہ حق اور کشش نے مربوط کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ