نوجوان کی لاش درخت سے لٹکتی ملی
کھونٹی، 30 مئی (ہ س)۔ مرہو تھانہ علاقے کے مرہو-تپکارا مین روڈ سے اوسکیا جانے والی سڑک کے کنارے ہفتے کی صبح پولیس نے درخت سے لٹکتی ہوئی ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔ متوفی کی شناخت بمہنی گاوں کے امباٹولی کے ساکن پرتیک پورتی (25 برس) کے طور پر ہوئ
لاش کی علامتی تصویر


کھونٹی، 30 مئی (ہ س)۔ مرہو تھانہ علاقے کے مرہو-تپکارا مین روڈ سے اوسکیا جانے والی سڑک کے کنارے ہفتے کی صبح پولیس نے درخت سے لٹکتی ہوئی ایک نوجوان کی لاش برآمد کی ہے۔

متوفی کی شناخت بمہنی گاوں کے امباٹولی کے ساکن پرتیک پورتی (25 برس) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ مانی پورتی کا بیٹا بتایا گیا ہے۔

موصولہ معلومات کے مطابق، ہفتے کی صبح تقریباً 5 بجے گاوں کے کچھ لوگ بنئی ندی کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران ان کی نظر سڑک کے کنارے ایک کٹہل کے درخت سے لٹکتی نوجوان کی لاش پر پڑی۔ اس کے بعد لوگوں نے اس کی اطلاع دیہی باشندوں کو دی، جس کے بعد بڑی تعداد میں لوگ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ موقع پر متوفی کی چپل بھی درخت کے نیچے پڑی ہوئی ملی۔

گاوں والوں کے مطابق، جمعہ کی رات پرتیک پورتی کا اپنے والد کے ساتھ کسی بات کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ جھگڑے کے بعد وہ گھر سے باہر چلا گیا تھا۔ ہفتے کی صبح اس کی لاش درخت سے لٹکتی ہوئی ملی۔ تاہم، واقعے کے پیچھے کی اصل وجہ کیا ہے، اس کا انکشاف ابھی نہیں ہو سکا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرہو تھانہ پولیس کو مطلع کیا گیا۔ پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہو گئی ہے اور لاش کو قبضے میں لے کر آگے کی قانونی کارروائی پوری کر رہی ہے۔

پولیس افسران کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات کی واضح معلومات جانچ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آ سکے گی۔ اس واقعے سے متوفی کے اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے، وہیں پورے علاقے میں غم اور چہ مگوئیوں کا ماحول بنا ہوا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande