مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، 293 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 77 مراکز پر ہوگی
کولکاتہ، 3 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال اسمبلی کے دو مرحلوں کے انتخابات کے اختتام کے بعد اب سب کی نظریں ووٹوں کی گنتی پر لگی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں گنتی کے مراکز کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق ریاست کی 293 اسمبلی سیٹوں (
مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل، 293 نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی 77 مراکز پر ہوگی


کولکاتہ، 3 مئی (ہ س)۔

مغربی بنگال اسمبلی کے دو مرحلوں کے انتخابات کے اختتام کے بعد اب سب کی نظریں ووٹوں کی گنتی پر لگی ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ریاست بھر میں گنتی کے مراکز کی تفصیلی فہرست جاری کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق ریاست کی 293 اسمبلی سیٹوں (فلتا کو چھوڑ کر) کے ووٹوں کی گنتی کل 77 مراکز پر کی جائے گی۔ اس سے قبل 30 اپریل کو کمیشن نے گنتی کے مراکز کی تعداد 87 سے گھٹا کر 77 کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے دفتر نے اتوار کو اعلان کیا کہ کن اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی کس ضلع کے کس مرکز میں ہوگی۔ کمیشن نے ضلع کے لحاظ سے تمام گنتی مراکز کے پتے بھی عام کر دیے ہیں۔

کولکاتہ کی 11 اسمبلی سیٹوں کے لیے پانچ گنتی مراکز کو نامزد کیا گیا ہے۔ شمالی کولکاتہ کے سات حلقوں کے لیے ووٹوں کی گنتی: چورنگی، اینٹلی، بیلگھاٹہ، جوراسنکو، شیامپوکر، مانیکتلہ، اور کاشی پور-بیل گچھیا نیتا جی انڈور اسٹیڈیم کمپلیکس میں واقع خودیرام انشیلن کیندر میں ہوگی۔

اس کے علاوہ بھوانی پور اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی سخاوت میموریل اسکول میں ہوگی۔ کولکاتہ پورٹ حلقہ کے ووٹوں کی گنتی سینٹ تھامس بوائز اسکول (ڈائمنڈ ہاربر روڈ) میں ہوگی۔ راس بہاری حلقہ کے ووٹوں کی گنتی بالی گنج گورنمنٹ ہائی اسکول میں ہوگی، اور بالی گنج اسمبلی حلقہ کے ووٹوں کی گنتی بابا صاحب امبیڈکر ایجوکیشن یونیورسٹی (بالی گنج سرکلر روڈ) میں ہوگی۔

جنوبی کولکاتہ کے کئی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی بھی مختلف مراکز پر ہوں گی۔ جادو پور میں اے پی سی رائے پولی ٹیکنک کالج بھانگر، سونار پور نارتھ اور سونار پور ساو¿تھ کیگنتیہوگی۔ علی پور ججز کورٹ کمپلیکس میں واقع بہاری لال کالج بہالہ ایسٹ، بہالا ویسٹ اور قصبہ حلقوں کی گنتی ہوگی۔ وہیں ہیسٹنگس ہاو¿س کمپلیکس، علی پور میں مہیشتلہ، میٹیابرج، بج بج، جاد وپور اور ٹولی گنج اسمبلی حلقوں کے ووٹوں کی گنتی ہوگی۔

ضلع وار انتظامات کے مطابق، ایک مرکز علی پور دوار میں، تین بانکوڑہ میں، تین بیر بھوم میں، پانچ کوچ بہار میں، دو جنوبی دیناج پور میں، تین دارجلنگ میں، پانچ ہوگلی میں، چار ہاوڑہ میں، دو جلپائی گڑی میں، ایک جھاڑگرام میں، ایک کالمپونگ میں، کولکاتہ میں پانچ( شمال میں ایک اور جنوب میں چار ) مالدہ میں دو، مرشد آباد میں پانچ،ندیہ میں چار، شمالی 24پرگنہ میں سات،مغربی بردوان میں دو، مغربی میدنی پور میں تین ، مشرقی بردوان میں میں چار، مشرقی مدنی پور میں چار، پرولیا میں تین، جنوبی 24 پرگنہ میں چھ، اور شمالی دیناج پور میں دو گنتی کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

شمالی 24 پرگنہ ضلع میں ریاست میں سب سے زیادہ 33 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ ان نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی آٹھ مراکز پر کی جائے گی۔ ان میں باراسات گورنمنٹ کالج اینڈ ہائی اسکول، بشیرہاٹ ہائی اسکول، بشیرہاٹ پولی ٹیکنک کالج، بدھ نگر کالج، بونگاوں میں دین بندھو مہاودیالیہ، پانیہاٹی میں گرو نانک کالج کیمپس، اور بیرک پور میں راشٹرگورو سریندر ناتھ کالج شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande