وزیر اعظم نے وویک وہار سانحہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے معاوضے کا اعلان کیا
نئی دہلی، 03 مئی (ہ س) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح دہلی کے وویک وہار میں آتشزدگی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمی
مودی


نئی دہلی، 03 مئی (ہ س) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح دہلی کے وویک وہار میں آتشزدگی کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50،ہزار روپے وزیر اعظم نیشنل ریلیف فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے دیئے جائیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی صبح دہلی کے وویک وہار میں آگ لگنے کے بڑے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

حادثے پر غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر کہا، دہلی کے شاہدرہ ضلع میں آتشزدگی کے واقعے میں جان و مال کا نقصان انتہائی افسوسناک ہے۔ ہم ان تمام لوگوں کے تئیں تعزیت کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میں خدا سے دعا کرتا ہوں کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی ہو۔

شاہدرہ کے رہائشی علاقے میں آج علی الصبح عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے میں نو افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ دو افراد معمولی جھلس گئے۔ انہیں گرو تیگ بہادر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande