پون کھیڑا پیشگی ضمانت کے بعد دہلی پہنچے، اندرا بھون میں کانگریس کارکنوں نے استقبال کیا
نئی دہلی، 3 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ کی طرف سے پیشگی ضمانت ملنے کے بعد، کانگریس لیڈر پون کھیڑا اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر، اندرا بھون پہنچے۔ پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ قبل ازیں، دہلی پہنچنے پر، کھیڑاکا ہوائی اڈے پر پارٹی کارکنو
پون کھیڑا پیشگی ضمانت کے بعد دہلی پہنچے، اندرا بھون میں کانگریس کارکنوں نے استقبال کیا


نئی دہلی، 3 مئی (ہ س)۔

سپریم کورٹ کی طرف سے پیشگی ضمانت ملنے کے بعد، کانگریس لیڈر پون کھیڑا اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر، اندرا بھون پہنچے۔ پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ قبل ازیں، دہلی پہنچنے پر، کھیڑاکا ہوائی اڈے پر پارٹی کارکنوں نے پھولوں سے استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ سیدھے اندرا بھون چلے گئے۔

نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ کانگریس قیادت نے مسلسل الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال اٹھائے ہیں، لیکن کمیشن کوئی جواب نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین ہمیشہ بحران کے وقت مدد فراہم کرتا ہے۔ جب بھی کوئی شخص مشکل میں ہوتا ہے یا کسی ظالم حکومت کے خلاف لڑتا ہے تو آئین ہی اس کی حفاظت کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کی اہلیہ رنیکی بھوئیان شرما سے متعلق ہتک عزت کے مقدمے میں پون کھیڑا کو پیشگی ضمانت دے دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande