وزیر خارجہ ڈاکٹر جے شنکر جمیکا کے دورے پر کنگسٹن پہنچے، اعلیٰ قیادت اور ہندوستانی برادری سے ملاقات کریں گے
کنگسٹن، 3 مئی (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنے پہلے سرکاری دورے پر جمیکا کی راجدھانی کنگسٹن پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے جمیکا کی وزیر خارجہ کمینا جانسن ا سمتھ کا شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ا
جمیکا


کنگسٹن، 3 مئی (ہ س)۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اپنے پہلے سرکاری دورے پر جمیکا کی راجدھانی کنگسٹن پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے جمیکا کی وزیر خارجہ کمینا جانسن ا سمتھ کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ جمیکا کے اپنے پہلے دورے پر جو استقبال کیا گیا اس سے وہ بہت خوش ہیں۔ اگلے دو دنوں میں وہ جمیکا کی اعلیٰ قیادت، کاروباری برادری اور ہندوستانی نڑاد لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ کنگسٹن پہنچنے پر ان کا خاص طور پر ہندوستانی نڑاد لوگوں اور بچوں نے استقبال کیا۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دو روزہ دورہ ہے، جس کے دوران وزیر خارجہ سینئر لیڈروں، کاروباری نمائندوں اور جمیکا کی ہندوستانی برادری سے ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ وسیع تر کیریبین دورے کا حصہ ہے۔ جمیکا کے علاوہ ڈاکٹر جے شنکر سورینام اور ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے بھی سرکاری دورے پر ہیں۔ یہ دورہ 10 مئی تک جاری رہے گا۔اس دورے کے دوران وزیر خارجہ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوو¿ں کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande