وویک وہار آتشزدگی کا سانحہ: مرکزی وزراء راجناتھ سنگھ اور ہرش ملہوترا نے نو لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔
نئی دہلی، 3 مئی (ایجنسی)۔ دہلی کے وویک وہار علاقے میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے نو لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے اس المناک واقعہ پر اپنے غم کا اظہار ک
غم


نئی دہلی، 3 مئی (ایجنسی)۔ دہلی کے وویک وہار علاقے میں اتوار کی صبح ایک چار منزلہ رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے نو لوگوں کی موت ہو گئی۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے اس المناک واقعہ پر اپنے غم کا اظہار کیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، میں دہلی کے وویک وہار میں ہولناک آتشزدگی میں جان و مال کے نقصان سے بہت غمزدہ ہوں۔ میرے خیالات غم کی اس گھڑی میں متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ میں اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کرتا ہوں۔

اس دوران مرکزی وزیر ہرش ملہوترا نے بتایا کہ حادثے میں معمولی زخمی ہونے والوں کا علاج چل رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام زخمیوں کو آج شام تک اسپتال سے فارغ کر دیا جائے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande