کوشامبی میں مٹی کا ٹیلہ دھنس کرگرجانے سے ماں بیٹی سمیت تین افراد کی موت ۔
کوشامبی، 3 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے کوشامبی ضلع کے منجھن پور تھانہ علاقے میں اتوار کو کھدائی کے دوران مٹی کا ایک ٹیلہ دھنس کر گرجانے سے چھ سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ جب تک گاو¿ں والوں نے انہیں بچایا اور اسپتال لے گئے، ماں بیٹی سمیت تین افراد کی
ٹیلہ


کوشامبی، 3 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کے کوشامبی ضلع کے منجھن پور تھانہ علاقے میں اتوار کو کھدائی کے دوران مٹی کا ایک ٹیلہ دھنس کر گرجانے سے چھ سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے۔ جب تک گاو¿ں والوں نے انہیں بچایا اور اسپتال لے گئے، ماں بیٹی سمیت تین افراد کی موت ہو چکی تھی۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور انتظامی حکام نے واقعہ کی تحقیقات کی۔

سی او صدر شیوانک سنگھ نے بتایا کہ اتوار کو کوشامبی ضلع کی منجھن پور تحصیل کے تحت چاکتھاما گاو¿ں کی کچھ خواتین اپنے گھروں اور چولہے کو سفید کرنے کے لیے گاو¿ں کے قریب ایک تالاب میں مٹی کھودنے گئی تھیں۔ کھدائی کے دوران مٹی کا ایک بڑا حصہ دھنس کرگر گیا جس سے کئی لوگ دب گئے۔ چیخ و پکار سن کر گاو¿ں والے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، سب کو نکال کر اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کو مردہ قرار دے دیا۔ باقی زخمی حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔

سی او نے بتایا کہ گاو¿ں کی رہنے والی گیتا دیوی (35)، اس کی بیٹی انکیتا (6) اور پڑوسی اترا دیوی (55) کی اس واقعہ میں موت ہوگئی۔ گیتا کے بیٹے امیت اور ایک اور خاتون جیتیا دیوی کا علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں نے دونوں کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی حکام نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور حکام کو متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande