اسرائیل : نیتن یاہو کے معاون کے خلاف فرد جرم عاید ،ریاستی مفاد کو نقصان پہنچانے کا الزام
تل ابیب،29مئی (ہ س)۔اسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے سینئر معاون نے سرکاری و فوجی راز ایک جرمنی اخبار بلڈ کو افشا کرکے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس لیے اس معاون کو فرد جرم کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقدمے کے مطابق
اسرائیل : نیتن یاہو کے معاون کے خلاف فرد جرم عاید ،ریاستی مفاد کو نقصان پہنچانے کا الزام


تل ابیب،29مئی (ہ س)۔اسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے سینئر معاون نے سرکاری و فوجی راز ایک جرمنی اخبار بلڈ کو افشا کرکے ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا ہے۔ اس لیے اس معاون کو فرد جرم کا سامنا کرنا پڑے گا۔مقدمے کے مطابق معاون نے خفیہ معلومات 2024 میں جرمنی کے اخبار بلڈ کو دی تھیں۔ جوکہ واضح طور پر اسرائیل میں نافذ سنسر شپ کی خلاف ورزی تھی۔ اس سلسلے میں مذکورہ معاون کے وکیل کو باقاعدہ خط لکھ دیا گیا ہے۔ کہ امکانی طور پر یہ فرد جرم کی تل ابیب کی عدالت میں عاید کی جائے گی۔

مغربی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق اس نے اس فرد جرم سے متعلق قانونی دستاویز تک رسائی پالی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون زاچی بریو مین نے جرمن اخبار کو خفیہ معلومات دی تھیں۔ دستاویز کے مطابق حماس کے زیر حراست اسرائیلی قیدیوں کو فوجی کارروائی سے نکالنے کے منصوبے کو 'لیک' کیا گیا تھا۔اس سے پہلے نیتن یاہو کے دو دیگر معاونین ایری فیلڈ سٹین اور ایری روز فیلڈ کے خلاف فرد جرم عاید کی جا چکی ہے۔ جبکہ وزیر اعظم نیتن یاہو کا ایک اور سینیئر معاون بھی 'قطر گیٹ سکینڈل' میں ملوث ہونےکی وجہ سے مطلوب ہے۔ اس پر الزام ہے کہ اسے قطر کی اسرائیل میں پروموشن کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے قطر میں فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے اہم رہنما مقیم ہیں۔ ان رہنماو¿ں کو قتل کرنے کے لیے اسرائیل نے دوحہ پر حملہ بھی کیا تھا۔ اسی طرح نیتن یاہو کے ایک سینیئر مشیر اور لیکوڈ پارٹی کے سابق ترجمان یورچ نے ورلڈ کپ 2022 کے دوران قطر کا ' امیج ' بہتر بنانے کے لیے اپنی کمپنی کی خدمات فراہم کی تھیں۔اب جمعرات کے روز اسرائیلی پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ ان کا دفتر اس فراڈ اور اعتماد کو دھچکہ پہچنانے کے جرم میں۔ سابق معاون زاچی بریو مین کے خلاف الزامات کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری دستاویزات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande