تاریخ کے آئینے میں 30 مئی: گوا کو ہندوستان کی ریاست کا درجہ ملا
گوا کی تاریخ بیحد دلچسپ اور منفرد ہے۔ ہندوستان کو 1947 میں برطانوی حکومت سے آزادی ملنے کے بعد بھی گوا پر پرتگالیوں کا قبضہ برقرار رہا، جو وہاں تقریباً 450 سال سے حکومت کر رہے تھے۔ جب طویل سفارتی کوششوں کے بعد بھی پرتگالی گوا چھوڑنے کو تیار نہیں ہو
گوا میں خوبصورت جھیل


گوا کی تاریخ بیحد دلچسپ اور منفرد ہے۔ ہندوستان کو 1947 میں برطانوی حکومت سے آزادی ملنے کے بعد بھی گوا پر پرتگالیوں کا قبضہ برقرار رہا، جو وہاں تقریباً 450 سال سے حکومت کر رہے تھے۔ جب طویل سفارتی کوششوں کے بعد بھی پرتگالی گوا چھوڑنے کو تیار نہیں ہوئے، تو بالاخر ہندوستان نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا۔ 18 اور 19 دسمبر 1961 کو ہندوستانی فوج نے ’آپریشن وجے‘ شروع کر کے محض 36 گھنٹوں میں پرتگالی فوج کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا اور اس طرح گوا آزاد ہو کر ہندوستان کا حصہ بنا۔

آزادی کے بعد شروع میں گوا، دمن اور دیو کو ملا کر ایک مرکزی زیرِ انتظام علاقہ بنایا گیا تھا۔ اس دوران گوا کو مہاراشٹر میں شامل کرنے کی بات بھی چلی، لیکن 1967 کے ایک تاریخی رائے شماری میں گوا کے عوام نے اپنی علیحدہ شناخت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عوام کی اسی خواہش اور گوا کی مخصوص ثقافت کو دیکھتے ہوئے، حکومتِ ہند نے 30 مئی 1987 کو گوا کو دمن اور دیو سے علیحدہ کر کے ایک مکمل ریاست کا درجہ دے دیا، اور یوں گوا ہندوستان کی 26 ویں ریاست بنا۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال 30 مئی کو گوا کا ’یومِ ریاست‘ منایا جاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1826- پہلے ہندی ہفتہ وار اخبار ’اودنت مارتنڈ‘ کی اشاعت۔

1963- گوا اسمبلی کی تشکیل۔

1981- بنگلہ دیش کے صدر ضیاء الرحمن کا ان کے 8 رفقا کے ساتھ قتل، ملک میں ایمرجنسی نافذ۔

1987- گوا کو ہندوستان کی ریاست کا درجہ ملا۔ گوا ہندوستان کی 26 ویں ریاست بنا۔

1996- 6 سالہ بچے گیدھن چوکی نائیا کو نیا پنچین لاما چنا گیا۔

1998- پاکستان کی طرف سے ایک اور (چھٹا) ایٹمی تجربہ، افغانستان میں شدید زلزلے سے 5000 لوگوں کی موت کا خدشہ۔

1998- افغانستان میں شدید زلزلے سے 5000 لوگوں کی موت کا خدشہ۔

2003- افغانستان کے نگراں وزیراعظم لوکیندر بہادر چند نے استعفیٰ دیا۔

2004- سعودی عرب میں یرغمالی بحران ختم، لیکن دو ہندوستانیوں سمیت 22 افراد کا قتل۔

2007- اقوامِ متحدہ کے امن فوجیوں کے عالمی دن پر 107 امن محافظوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

2008- سوجانا میٹل پروڈکٹس لمیٹڈ نے وشاکھاپٹنم میں 180 کروڑ روپے کی لاگت سے تین اسٹیل یونٹس حاصل کیے۔

2008- افغانستان میں ایک ضلع پر طالبان نے قبضہ کیا۔

2012- وشواناتھن آنند پانچویں مرتبہ شطرنج کے عالمی چیمپیئن بنے۔

2012- لائبیریا کے سابق صدر چارلس ٹیلر کو سیرا لیون کی خانہ جنگی میں کیے گئے جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا مجرم قرار دیتے ہوئے 50 برس قیدِ با مشقت کی سزا سنائی گئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande