
ہندوستانی فضائیہ کا قیام 8 اکتوبر 1932 کو عمل میں آیا تھا۔ اسی دن فضائیہ نے باضابطہ طور پر اپنے آپریشنز کا آغاز کیا تھا۔ پہلی بار فضائیہ نے 01 اپریل 1933 کو پرواز کی۔ اس کے ابتدائی دستے میں رائل ایئر فورس سے تربیت یافتہ چھ افسران اور 19 ایئر سولجرز شامل تھے۔ فضائیہ کی پہلی کارروائی وزیرستان میں قبائلیوں کے خلاف کی گئی تھی۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران ہندوستانی فضائیہ میں بڑے پیمانے پر توسیع ہوئی۔ اس وقت اسے ’رائل انڈین ایئر فورس‘ کہا جاتا تھا۔ ہندوستان کے 1950 میں جمہوریہ بننے کے بعد اس کے نام سے ’رائل‘ کا لفظ ہٹا دیا گیا اور یہ ’ہندوستانی فضائیہ‘ کہلانے لگی۔
اہم واقعات
1919 - گاندھی جی کے رسالے ’ینگ انڈیا‘ کا آغاز ہوا۔
1932 - ہندوستانی فضائیہ کا قیام عمل میں آیا۔
1952 - دنیا کا پہلا اندرونی پیس میکر لگایا گیا۔
1965 - لندن میں پوسٹ آفس ٹاور کا افتتاح ہوا۔
1973 - برطانیہ کا پہلا آزاد ریڈیو اسٹیشن ’ایل بی سی‘ شروع ہوا۔
2003 - ایران کی شیریں عبادی کو نوبیل امن انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔
پیدائش
1844 - بدرالدین طیب جی، معروف وکیل، جج اوربرطانوی عہد کے سینئر ہندوستانی لیڈر ۔
1931 - پدمنابھ بال کرشن آچاریہ، ہندوستانی سیاست دان۔
1998 - دیویا ککران، ہندوستان کی فری اسٹائل خاتون پہلوان۔
وفات
1936 - منشی پریم چند، معروف ہندوستانی افسانہ نگار اور ناول نگار۔
1979 - جے پرکاش نارائن، ’سمپورن کرانتی‘ کے بانی و محرک۔
1990 - کملا پتی ترپاٹھی، ہندوستانی سیاست دان، مصنف، صحافی اور مجاہد آزادی۔
2008 - کیدار ناتھ ساہو، ہندوستان کے معروف لوک رقص کے فنکار۔
2020 - رام ولاس پاسوان، لوک جن شکتی پارٹی کے صدر اور ہندوستانی دلت سیاست کے اہم رہنماؤں میں سے ایک۔
اہم موقع
ہندوستانی فضائیہ کا دن
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد