بنگلہ دیش میں ڈھاکہ-ٹانگائل-جمنا پل ہائی وے پر رات سے لگا ہے 47 کلومیٹر طویل ٹریفک جام
ڈھاکہ، 27 مئی (ہ س) ۔ بنگلہ دیش میں ڈھاکہ-ٹانگائل-جمنا پل ہائی وے پر رات بھر 47 کلومیٹر طویل ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ پولیس اور جمنا پل کے اہلکاروں نے غازی پور کے چندرا علاقے میں شدید ٹریفک جام ہونے کی اطلاع دی۔ بقرعید کی وجہ سے لوگ جلد از جلد اپ
بنگلہ دیش میں ڈھاکہ-ٹانگائل-جمنا پل ہائی وے پر رات سے لگا ہے 47 کلومیٹر طویل ٹریفک جام

ڈھاکہ، 27 مئی (ہ س) ۔

بنگلہ دیش میں ڈھاکہ-ٹانگائل-جمنا پل ہائی وے پر رات بھر 47 کلومیٹر طویل ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ پولیس اور جمنا پل کے اہلکاروں نے غازی پور کے چندرا علاقے میں شدید ٹریفک جام ہونے کی اطلاع دی۔ بقرعید کی وجہ سے لوگ جلد از جلد اپنی منزلوں پر پہنچنے کے لیے بے تاب ہیں۔ شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ بارش ہو رہی ہے۔ درجنوں گاڑیاں درمیان میں خراب ہو گئی ہیں۔

ڈھاکہ ٹریبیون کی ایک رپورٹ کے مطابق، یہ جام ٹانگائل صدر سب ڈسٹرکٹ میں جمنا پل ٹول پلازہ سے گھرینڈا اور ناتیا پاڑہ سے گورائی تک پھیلا ہوا ہے۔ بقرعید کی تعطیلات کے لیے گھروں کو لوٹنے والے افراد بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگ مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کے لیے یک طرفہ ٹریفک کو دو مرحلوں میں لاگو کیا گیا تھا۔ اس دوران پانچ گاڑیاں خراب ہو گئیں جس سے صورتحال مزید بگڑ گئی۔

جمنا پل سائٹ آفس کے ایگزیکٹو آفیسرکنٹرولر سید ریاض الدین نے کہا کہ یہ جام بارش، ٹریفک کے شدید دباو¿ اور پل پر گاڑیوں کی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ انہوں نے مزید کہا، امید ہے کہ جیسے جیسے دن آگے بڑھے گا، حالات آہستہ آہستہ بہتر ہوں گے۔ ٹانگائل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد شمس العالم سرکار نے بتایا کہ ہائی وے کے ٹانگائل سیکشن پر ٹریفک کی بھیڑ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ

 rajesh pande