اتار چڑھاو کے بعد سرخ نشان میں بند ہوا شیئربازار، سینسیکس اور نفٹی میں گر اوٹ
مارکیٹ کی کمزوری کے باوجود سرمایہ کاروں نے 1.17 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد آج ہوئی منافع وصولی ، امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ اور این ایس ای کے پا
شیئر


مارکیٹ کی کمزوری کے باوجود سرمایہ کاروں نے 1.17 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا

نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے بعد آج ہوئی منافع وصولی ، امریکا اور ایران کے درمیان ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ اور این ایس ای کے پانچ انڈیکس اور اسٹاکس کے ڈیریویٹو کنٹریکٹس کی ماہانہ میعاد ختم ہونے کی وجہ سے ملکی اسٹاک مارکیٹ میں دن بھر اتار چڑھاو رہا۔ دن بھر اتار چڑھاو¿ کے بعد اسٹاک مارکیٹ سرخ نشان پر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئی۔ سینسیکس آج اپنی بالائی سطح سے 700 سے زیادہ پوائنٹس تک گر گیا۔ اسی طرح نفٹی بھی اپنی بالائی سطح سے 200 سے زیادہ پوائنٹ گر گیا۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.63 فیصد اور نفٹی 0.49 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن کے کاروبار کے دوران بینکنگ، رئیلٹی اور کنزیومر ڈیریبل سیکٹر کے حصص میں مسلسل فروخت رہی۔ اسی طرح آئی ٹی، ہیلتھ کیئر، پبلک سیکٹر انٹرپرائز اور ٹیک انڈیکس بھی گراوٹ کے ساتھ سرخ رنگ میں بند ہوئے۔ دوسری جانب آج میٹل اور کیپٹل گڈز سیکٹر کے حصص میں مسلسل خریداری رہی۔ اس کے علاوہ آٹوموبائل، ایف ایم سی جی اور آئل اینڈ گیس انڈیکس بھی مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں بند ہوئے۔ آج وسیع بازار میں خرید و فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے نفٹی کا مڈ کیپ انڈیکس 0.54 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح،ا سمال کیپ انڈیکس نے آج کا کاروبار 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ ختم کیا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج کمزوری کے باوجود چھوٹے اور مڈ کیپ حصص میں خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کی دولت میں ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ آج کی ٹریڈنگ کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کا بازار سرمایہ بڑھ کر 468.91 لاکھ کروڑ روپے (عارضی) ہو گیا۔ جبکہ گزشتہ کاروباری دن یعنی پیر کو ان کا بازار سرمایہ 467.74 لاکھ کروڑ روپے تھا۔ اس طرح سرمایہ کاروں نے آج کی تجارت سے تقریباً 1.17 لاکھ کروڑ روپے کا منافع کمایا۔

آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,385 حصص میں فعال تجارت ہوئی۔ ان میں سے 2,169 حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 2,033 حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 183 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج، این ایس ای میں 2,973 حصص میں فعال تجارت ہوئی تھی۔ ان میں سے 1,402 حصص منافع کمانے کے بعد سبز نشان پر اور 1,571 حصص نقصان اٹھانے کے بعد سرخ نشان پر بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 حصص میں سے آٹھ حصص منافع کے ساتھ بند ہوئے اور 22 حصص خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 حصص میں سے 18 حصص سبز نشان میں اور 32 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 264.82 پوائنٹس کے نقصان کے ساتھ 76,224.14 کی سطح پر کھلا۔ جیسے ہی ٹریڈنگ شروع ہوئی، خریداروں نے اپنی خریداری تیز کر دی، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں زبردست تیزی آئی۔ درمیان میں فروخت ہونے کے باوجود، سینسیکس نے اپنی ابتدائی سطح سے 400 سے زیادہ پوائنٹس کی بازیافت کی اور 138.08 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 76,627.04 کی سطح تک پہنچ گیا۔

اس کے بعدمنافع وصولی کی وجہ سے مارکیٹ میں فروخت کا دباو¿ پیدا ہوا جس کی وجہ سے یہ انڈیکس دوبارہ سرخ نشان پر چلا گیا۔ مسلسل فروخت کے باعث، آج کے کاروبار کے اختتام سے کچھ دیر قبل، یہ انڈیکس دن کی بلند ترین سطح سے 717.36 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 579.28 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 75,909.68 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ آخر کار، انٹرا ڈے سیٹلمنٹ کی وجہ سے خریداری کی حمایت کے ساتھ، سینسیکس دن کی نچلی سطح سے تقریباً 100 پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ 479.26 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 76,009.70 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای نفٹی بھی 27.60 پوائنٹس پھسل کر 24,004.10 پر کھلا۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری شروع ہو گئی، جس سے انڈیکس کی حرکت میں اضافہ ہوا۔ مسلسل خریداری کی مدد سے، نفٹی نے اپنی ابتدائی سطح سے 85 پوائنٹس سے زیادہ کی بازیافت کی اور 24,089.80 کی سبز نشان کی سطح تک پہنچ گئی۔ اس کے بعدمنافع وصولی شروع ہوئی، جس کی وجہ سے انڈیکس سرخ نشان میں آ گیا۔

مسلسل فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے، نفٹی اپنے دن کی بلند ترین سطح سے 204.35 پوائنٹس گر گیا۔اسٹاک بند ہونے سے کچھ دیر پہلے 146.25 پوائنٹس گر کر 23,885.45 کی سطح پر آگیا۔ آخر کاردن کی تجارت سے کچھ دیر پہلے خریداری کی وجہ سے، نفٹی نے اپنی نچلی سطح سے ہلکی سی بحالی کی اور 118 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 23,913.70 کی سطح پر بند ہوا۔

پورے دن کے کاروبار کے بعد، اسٹاک مارکیٹ کے ہیوی ویٹ میں، اڈانی انٹرپرائزز 4.20 فیصد، ٹی ایم پی وی 3.31 فیصد، ٹیک مہندرا 1.62 فیصد، نیسلے 1.06 فیصد اور ایٹرنل 1.01 فیصداضافہ کے ساتھ آج کے سب سے ٹاپ 5 گینر کی فہرست میں شامل ہیں۔ دوسری طرف، اپولو اسپتال میں 1.73 فیصد، وپرو میں 1.50 فیصد، بھارتی ایئرٹیل میں 1.49 فیصد، ٹرینٹ لمیٹڈ میں 1.40 فیصد اور ٹی سی ایس میں 1.39 فیصد کی گراوٹ ہوئی اور آج کے ٹاپ 5 لوزر کی فہرست میں شامل ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande