
نئی دہلی، 26مئی (ہ س) ۔تعمیراتی صنعت کے لیے ماڈیولر ٹی-فارم ورک اورکسٹمائز فارم ورک سسٹم بنانے والے ٹیم ٹیک فارم ورک سولیوشنز کے حصص نے اپنے آئی پی او سرمایہ کاروں کو خوش کرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ میں پریمیم انٹری کی۔ کمپنی کے حصص آئی پی او کے تحت 63 روپے کی قیمت پر جاری کیے گئے تھے۔ آج این ایس ای کے ایس ایم ای پلیٹ فارم پر اس کی لسٹنگ 19.5 فیصد پریمیم کے ساتھ صرف 75 روپے کی سطح پر تھی۔
لسٹنگ کے بعدفروخت کا دباو¿ بڑھنے کی وجہ سے شیئر 71.25 روپے کی نچلی سرکٹ کی سطح پر گر گیا۔ تاہم، تھوڑی دیر کے بعد، خریداروں نے خریداری کا حوصلہ دکھا یا اور نچلے سرکٹ کو توڑ دیا۔ خریداری کی حمایت نے اسٹاک کو 76.8 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ تاہم، اس کی نقل و حرکت ایک بار پھر دباو میں آ گئی کیونکہ اس کے بعد منافع وصولی شروع ہوگئی۔ ٹیم ٹیک فارم ورک سولیوشنز کے حصص دن بھر کی تجارت کے بعد 72.75 روپے پر بند ہوئے۔ اس طرح، تجارت کے پہلے دن کے بعد، کمپنی کے آئی پی او سرمایہ کار 9.75 روپے فی حصص یعنی 15.48 فیصد کے منافع میں تھے۔
ٹیم ٹیک فارم ورک سولیوشنز کا 50.15 کروڑ روپے کا آئی پی او 19 اور 21 مئی کے درمیان سبسکرپشن کے لیے کھلا تھا۔ آئی پی او کو سرمایہ کاروں کی طرف سے اوسط ردعمل ملا، جس کی وجہ سے اسے مجموعی طور پر 7.1 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ ان میں سے اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے مخصوص حصے کو 4.28 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے مخصوص حصے کو 12.79 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مخصوص حصے کو 6.1 گنا سبسکرائب کیا گیا۔ اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو کے ساتھ 79.6 لاکھ نئے حصص جاری کیے گئے ہیں۔ آئی پی او کے ذریعے اکٹھا کی گئی رقم نئے مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کرنے، پلانٹ اور مشینری خریدنے، پرانے قرض کو کم کرنے، ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کرنے اور عام کارپوریٹ مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
کمپنی کی مالی صحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جیسا کہ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی) کے مسودے میں دعوی کیا گیا ہے جو کیپٹل مارکیٹ ریگولیٹر ایس ای بی آئی کو پیش کیا گیا ہے، اس کی مالی صحت مسلسل مضبوط ہوئی ہے۔ مالی سال 2023سے2024 میں، کمپنی کا خالص منافع7.69 کروڑ تھا، جو اگلے مالی سال 2024سے2025 میں بڑھ کر 7.84 کروڑہو گیا۔ اس کے بعد، گزشتہ مالی سال 2025سے2026 میں، کمپنی کا خالص منافع 11.59 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
اس دوران کمپنی کی آمدنی کی وصولیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023سے2024 میں، اس نے 30.31 کروڑ روپے کی کل آمدنی حاصل کی، جو مالی سال 2024سے2025 میں بڑھ کر 32.9.8 کروڑ روپے ہو گئی۔ اس کے بعد گزشتہ مالی سال میں کمپنی کی آمدنی 54.23کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس دوران کمپنی کے قرض کا بوجھ بھی بڑھتا رہا۔ مالی سال 2023سے2024 کے اختتام پر کمپنی پر 3.64 کروڑ روپے کا قرض کا بوجھ تھا، جو مالی سال 2024سے2025 میں بڑھ کر 11.10 کروڑ روپے ہو گیا۔ اس کے بعد، گزشتہ مالی سال 2025سے2026 میں کمپنی کا قرض کا بوجھ بڑھ کر 16.68 کروڑ ہو گیا۔
اس دوران کمپنی کے رزرو اور سرپلس میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 2023سے2024 میں یہ 11.23 کروڑ روپے کی سطح پر تھا، جو 2024سے25 20میں بڑھ کر 19.07 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح گزشتہ مالی سال 2025سے 2026میں کمپنی کے رزرو اور سرپلس بڑھ کر 22 کروڑ 21 لاکھ روپے ہو گئے۔ اس دوران کمپنی کے ای بی آئی ٹی ڈی اے (ارن بفورانٹریسٹ، ٹیکسزڈیپریشیئیشن اینڈایمارٹائزیشن) میں بھی اضافہ ہوا۔ کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے 2023سے2024 میں9.11کروڑ روپے تھا، جو 2024سے2025 میں بڑھ کر 9.24 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرحگزشتہ مالی سال 2025سے 2026میں کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے کم ہو کر 17.5 کروڑ روپے رہ گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی