
تل ابیب،25مئی (ہ س)۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے میں ایرانی جوہری خطرے کا خاتمہ لازمی شامل ہوگا۔ انہوں نے اتوار کے روز کہا ڈونلڈ ٹرمپ اس بات پر متفق ہیں کہ کہ ایران کے ساتھ کوئی بھی حتمی معاہدہ اس کے بغیر نہیں ہوگا کہ ایران کی طرف سے جوہری خطرے کا خاتمہ کیا جائے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ٹیلی گرام' پر اپنے بیان میں کہا یہ ضروری ہے کہ ایرانی افزودہ یورینیئم کو تباہ کیا جائے اور ایران کی یورینیئم افزودگی کی سہولیات کو ختم کیا جائے۔ یورینیئم کو ایران میں نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل کو لبنان سمیت ہر محاذ سے درپیش چیلنجوں اور خطرات سے نمٹنے کا حق ہے۔
اس سے پہلے اسرائیل کے سینیئر عہدے دار نے کہا تھا کہ امریکی صدر نے وزیراعظم نیتن یاہو کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ایرانی یورینیئم کے خاتمے کے مو¿قف کی حمایت کرتا ہے۔ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی یہ شرط لازمی حصہ ہو گی۔ اسرائیلی عہدے دار اس سلسلے میں ٹرمپ اور یاہو کی ہفتے کی رات ہونے والی بات چیت کا حوالہ دے رہا تھا۔
عہدے دار نے کہا نیتن یاہو نے اس بات چیت کے دوران کہا اسرائیل ہر محاذ سے در پیش ہونے والے خطرات سے بھی اپنے دفاعی حق کے طور پر نمٹتا رہے گا۔ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کے حق دفاع کی بھی تائید کا اعادہ کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan