ڈوڈہ پولیس نے منشیات فروش کی جائیداد کو ضبط کیا۔
جموں, 23 مئی (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مسلسل تیز ہوتی جا رہی ہیں اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کا دائرہ حیات دن بہ دن تنگ کیا جا رہا ہے۔ برسوں سے نوجوان نسل میں موت کا سامان فروخت کرنے والے عناصر کو ایک ای
Drug


جموں, 23 مئی (ہ س)۔

ضلع ڈوڈہ میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کارروائیاں مسلسل تیز ہوتی جا رہی ہیں اور منشیات کا کاروبار کرنے والوں کا دائرہ حیات دن بہ دن تنگ کیا جا رہا ہے۔ برسوں سے نوجوان نسل میں موت کا سامان فروخت کرنے والے عناصر کو ایک ایک کرکے قانون کے شکنجے میں لایا جا رہا ہے، جبکہ ان کی جائیدادیں بھی ضبط کی جا رہی ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈوڈہ پولیس کی ایک ٹیم نے اے ایس پی محمد اسلم کی قیادت میں صدیق آباد ڈوڈہ میں ایک رہائشی مکان کو ضبط کر لیا، جو مبینہ منشیات فروش یاسر شاہ عرف “ٹوپا” کی ملکیت بتایا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، یاسر شاہ کو گزشتہ ماہ منشیات سمیت گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا تھا۔ اس کے خلاف منشیات فروشی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔اے ایس پی محمد اسلم نے بتایا کہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کارروائی انجام دیتے ہوئے جائیداد کو ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف یہ مہم مستقبل میں بھی جاری رہے گی اور کسی بھی ایسے شخص کو بخشا نہیں جائے گا جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں ملوث پایا جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضبط کی گئی جائیداد کی مجموعی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande