
سڑک کنارے پانی سے بھرے گڑھے میں دوڈوبنے سے دو بچے کی موت
سہرسہ، 23 مئی (ہ س)۔ سڑک کے کنارے پانی بھرے گڑھے میں ڈوب کر دو بچے کی موت ہوگئی۔ دونوں کی شناخت ضلع کے پتر گھاٹ تھانہ علاقہ کے وارڈ نمبر 9 کے دھابولی ٹولہ مانک پور پٹی کے رہنے والے جئے کمار سدا کے ڈھائی سالہ بیٹے دیویانشو کمار اور رام کمار سدا کی دو سالہ بیٹی شویتا کماری کے طور پر ہوئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ دونوں بچے ہفتہ کی صبح کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گئے تھے۔ یہ خاندان قریبی گاؤں میں کام پر گیا ہوا تھا۔ گھر واپس آکر سب نے اپنے بچوں کی تلاش شروع کردی۔ کہیں پتہ نہیں چلنے پر شبہ ہونے پر گھر کے قریب ہی پابنی بھرے گڑھے میں گاؤں والوں کی مدد سے تلاش کرنے پر دونوں بچے کو برآمد کیا گیا۔ دونوں بچوں کو پانی سے نکال کر پرائمری ہیلتھ سینٹر پتر گھاٹ لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پترگاٹ پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا اور صدر اسپتال سہرسہ میں پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد انہیں لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan