ترنمول پنچایت رکن شیخ کمر الدین کو پانڈویشور میں گرفتار کر لیا گیا
کولکاتا، 23 مئی (ہ س)۔ پانڈویشور تھانہ پولیس نے ترنمول کانگریس کے پنچایت رکن شیخ کمر الدین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخ کمر الدین کو علاقے میں دہشت پھیلانے، لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور مبینہ طور پرتولہ بازی (جبری وصولی ) میں ملوث ہون
PANDESWAR-PANCHAYAT-MEMBER-ARS


کولکاتا، 23 مئی (ہ س)۔ پانڈویشور تھانہ پولیس نے ترنمول کانگریس کے پنچایت رکن شیخ کمر الدین کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیخ کمر الدین کو علاقے میں دہشت پھیلانے، لوگوں کو ڈرانے دھمکانے اور مبینہ طور پرتولہ بازی (جبری وصولی ) میں ملوث ہونے کے سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ انہیں جمعہ کی رات گرفتار کیا گیا اور بعد میں درگاپور مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا گیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ وہ ساؤتھ شیاملا کولیری ورکرس یونین کے سکریٹری بھی ہیں۔ اس سے پہلے بھی پانڈویشور کے چھوڑا پنچایت کے پردھان کو بدعنوانی اور لوگوں کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس سے علاقے میں سیاسی ہلچل مزید تیز ہو گئی ہے ۔

تاہم، شیخ قمرالدین نے تمام الزامات کی تردید کی ہے اور خود کو بے قصور بتایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کا کوئلہ، لوہے یا ریت کی غیر قانونی چوری سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں سیاسی انتقام کے تحت پھنسایا گیا ہے۔

فی الحال پولیس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande