لاپتہ نابالغ طالب علم کی لاش برآمد، قتل کا الزام
نوئیڈا، 23 مئی (ہ س)۔ نوئیڈا کے جیور تھانہ علاقے کے بنواری واس گاؤں سے لاپتہ ہونے والے 15 سالہ نویں جماعت کے طالب علم کی لاش جمعہ کی دیر رات روہی گاؤں کے ایک خالی مکان سے ملی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم
MISSING-STUDENTS-BODY-FOUND-MU


نوئیڈا، 23 مئی (ہ س)۔ نوئیڈا کے جیور تھانہ علاقے کے بنواری واس گاؤں سے لاپتہ ہونے والے 15 سالہ نویں جماعت کے طالب علم کی لاش جمعہ کی دیر رات روہی گاؤں کے ایک خالی مکان سے ملی۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اہل خانہ نے اپنے بیٹے کے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نےکئی لوگوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کے میڈیا انچارج وجے کمار گپتا نے ہفتہ کو بتایا کہ روی بھوشن نے 22 مئی کو جیور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ اس کا 15 سالہ بیٹا گوپال شرما 21 مئی سے گھر سے لاپتہ ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی اور معاملے کی تحقیقات کر رہی تھی ۔ اس دوران جمعہ کی رات دیر گئے پولیس کو اطلاع ملی کہ لاپتہ بچے کی لاش روہی گاؤں کے ایک لاوارث مکان سے ملی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

پولیس نے فیلڈ یونٹ اور فارنسک ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ کی چھان بین کی۔ پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کے اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر کچھ لوگوں کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ بچے کے اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا ہے۔ اس دوران واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر موجود مکینوں نے پولیس کے خلاف برہمی کا اظہار کیا۔ گاؤں والوں اور متوفی بچے کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اگر پولیس مناسب کارروائی کرتی تو ان کے بچے کی جان بچائی جا سکتی تھی۔

متوفی بچے کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا حقہپینے کا عادی تھا۔ وہ گاوں آروہی کے رہنے والے موہت، نریش، اودھیش، امیش، منیم، وپن، روچی، بھرت اور دیگر کے ساتھ حقہپینے جاتا تھا۔ انہی لوگوں نے ان کے بیٹے کاقتل کیا ہے ۔ اسے قتل کرنے سے پہلے حقہکے چلم سے جلا یا گیا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس ایک مخصوص طبقے کے دباؤ کی وجہ سے اس معاملے میں کام نہیں کر رہی ہے۔ انہوں نے ایک بی جے پی لیڈر کی پشت پناہی کی وجہ سے ملزمین کے ساتھ نرمی برتنے کا بھی الزام عائد کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمین کے خلاف بلڈوزر کی کارروائی ہو۔ متوفی کے اہل خانہ کے غصے کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ آج پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی جانب سے لاش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔ کئی تھانوں کی پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande