
پلامو، 23 مئی ( ہ س) ۔ ہری ہر گنج تھانہ علاقے کے ویدیہ بِگہا گاؤں کے قریب آنگن واڑی مرکز کے پیچھے خالی کھیت سے پولیس نے تقریباً 40 سالہ ایک شخص کی لاش برآمد کی ہے۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس شخص کو تیز دھار ہتھیار اور اینٹ سے کچل کر قتل کیا گیا ہے۔
ہفتہ کی صبح جب مقامی لوگوں نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی تو پولیس فوراً موقع پر پہنچی، تحقیقات کیں اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس انسپکٹر اور تھانہ انچارج دیو برت پودار نے اس کی تصدیق کی۔
انہوں نے بتایا کہ چوکیدار کے بیان کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ میں مصروف ہے۔
پولیس جائے وقوعہ اور آس پاس کے راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی چیک کر رہی ہے۔ فی الحال قتل کی وجہ اور اس واردات میں شامل نامعلوم مجرموں کی تلاش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد