تاریخ کے آئینے میں 23 مئی : تبت کی خودمختاری کے خاتمے کا آغاز
تاریخ کے آئینے میں 23 مئی : تبت کی خودمختاری کے خاتمے کا آغاز تاریخ میں 23 مئی کا دن تبت کے سیاسی مستقبل سے متعلق ایک اہم اور متنازعہ دستاویزی حقیقت کے طور پر درج ہے۔ سال 1951 میں اسی مدت کے دوران تبت اور چین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا، جسے ’’17 ن
بیحد خوبصورت ہے تبت۔ فوٹو انٹرنیٹ میڈیا


تاریخ کے آئینے میں 23 مئی : تبت کی خودمختاری کے خاتمے کا آغاز

تاریخ میں 23 مئی کا دن تبت کے سیاسی مستقبل سے متعلق ایک اہم اور متنازعہ دستاویزی حقیقت کے طور پر درج ہے۔ سال 1951 میں اسی مدت کے دوران تبت اور چین کے درمیان ایک معاہدہ ہوا، جسے ’’17 نکاتی معاہدہ‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس معاہدے کے بعد تبت کے چین کے عوامی جمہوریہ کا حصہ بننے کا عمل باضابطہ طور پر آگے بڑھا، جسے کئی مورخین تبت کی خودمختاری کے خاتمے کا آغاز مانتے ہیں۔

اس معاہدے پر تبتی نمائندوں کے دستخط کرنے کے حوالے سے طویل عرصے سے تنازعہ رہا ہے۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ دباو میں کرایا گیا تھا، جبکہ چین اسے ایک تاریخی اور قانونی معاہدے کے طور پر پیش کرتا رہا ہے۔ اس واقعے کے بعد سے تبت کی سیاسی صورتحال بین الاقوامی سطح پر بحث اور اختلافات کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

تبت کی صورتحال کو لے کر برسوں سے جلاوطن تبتی مذہبی رہنما دلائی لاما مسلسل پرامن مذاکرات اور ثقافتی تحفظ کی بات کرتے رہے ہیں۔ ان کے حامی اسے تبتی شناخت اور آزادی کی جدوجہد کے طور پر دیکھتے ہیں، جو آج بھی مختلف شکلوں میں جاری ہے۔ اسی تاریخی پس منظر کی وجہ سے کئی تبتی حامی تنظیموں کی جانب سے 23 مئی کو ’’عالمی یومِ آزادیِ تبت‘‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1420 - آسٹریا اور ملک شام سے یہودیوں کو نکالا گیا۔

1805 - گورنر جنرل لارڈ ویلیزلی نے ایک حکم کے تحت دہلی کے مغل بادشاہ کے لیے ایک مستقل وظیفے کا انتظام کیا تھا۔

1844 - بہائی فرقے کی اہم مذہبی شخصیت سید علی محمد شیرازی نے 24 سال کی عمر میں ایران میں مظہرِ الٰہی ہونے کا دعویٰ کیا۔ ملک کی حکومت نے انہیں سزائے موت دی۔

1915 - پہلی عالمی جنگ کے وقت اٹلی نے آسٹریا، ہنگری اور جرمنی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔

1945 - جرمن آمر ہٹلر کی یہودی مخالف خفیہ ایجنسی کے سربراہ ہینرک ہملر نے بین الاقوامی اتحادی افواج کی حراست میں خودکشی کی۔

1984 - بچھیندری پال دنیا کی سب سے اونچی چوٹی ایورسٹ کو فتح کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں۔

1994 - سعودی عرب میں بھگدڑ سے 270 حجاج کرام کی موت۔

1999 - یوہانس راو وفاقی جرمنی کے نئے صدر مقرر۔

2001 - پاکستان کا ہندوستان کو ایم ایف این کا درجہ دینے سے دوبارہ انکار۔

2004 - بنگلہ دیش میں طوفان کے باعث دریائے میگھنا میں کشتی ڈوبنے سے 250 افراد ڈوب گئے۔

2004 - سنگاپور میں جہاز کے ٹینکر سے ٹکرانے کی وجہ سے 4000 کاریں ڈوب گئیں۔

2008 - ہندوستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل پرتھوی-2 کا کامیاب تجربہ کیا۔

2008 - صومالیہ کے سمندری قزاقوں نے ہندوستانی عملے والا جہاز رہا کیا۔

2008 - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے برسرِ اقتدار پاکستان پیپلز پارٹی سے ناطہ توڑا۔

2010 - چیف جسٹس کے جی بالاکرشنن کی صدارت میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بغیر شادی کے خاتون اور مرد کا ایک ساتھ رہنا جرم نہیں مانا۔

2016 - بھارتی خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا اسپیس سینٹر سے مکمل طور پر ہندوستان میں بنے اسپیس شٹل آر ایل وی-ٹی ڈی کو لانچ کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande