تاریخ کے آئینے میں 21 مئی : جب ایک خودکش حملے نے ملک کو گہرا جھٹکا دیا
تاریخ کے آئینے میں 21 مئی : جب ایک خودکش حملے نے ملک کو گہرا جھٹکا دیا ہندوستان کی تاریخ میں 21 مئی کو ایک بیحد افسوسناک واقعے کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ سال 1991 میں اسی دن ملک کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ت
سابق وزیراعظم راجیو گاندھی۔ فوٹو فائل


تاریخ کے آئینے میں 21 مئی : جب ایک خودکش حملے نے ملک کو گہرا جھٹکا دیا

ہندوستان کی تاریخ میں 21 مئی کو ایک بیحد افسوسناک واقعے کی وجہ سے یاد کیا جاتا ہے۔ سال 1991 میں اسی دن ملک کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے قتل نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران راجیو گاندھی تمل ناڈو کے سری پیرمبدور پہنچے تھے، جہاں وہ ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے والے تھے۔ انتخابی مہم کے دوران بڑی تعداد میں حامی اور مقامی لوگ ان سے ملنے کے لیے موجود تھے۔ اسی دوران ایک خاتون ہار لے کر ان کے پاس پہنچی اور خیر مقدم کے بہانے بیحد قریب آ گئی۔ کچھ ہی لمحوں بعد ایک بھیانک دھماکہ ہوا، جس نے پورے علاقے کو دہلا دیا۔

بعد میں ہونے والی جانچ میں سامنے آیا کہ یہ حملہ خودکش تھا اور اس کے پیچھے لبریشن ٹائیگرز آف تمل ایلم (ایل ٹی ٹی ای) کا ہاتھ تھا۔ اس وقت یہ مانا گیا کہ یہ تنظیم ہندوستان کی طرف سے سری لنکا میں امن فوج بھیجے جانے سے ناراض تھی۔ ہندوستان نے سری لنکا میں بڑھتے ہوئے تنازعہ کے دوران امن قائم کرنے کے مقصد سے فوجی بھیجے تھے، لیکن اس قدم نے تمل عسکری تنظیم کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی پیدا کر دی تھی۔

دھماکہ اتنا طاقتور تھا کہ اس کی زد میں کئی لوگ آ گئے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی جان چلی گئی۔ اس واقعے نے نہ صرف ہندوستانی سیاست کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، بلکہ ملک کے سیکورٹی نظام اور وی آئی پی سیکورٹی کو لے کر بھی کئی بڑے سوالات کھڑے کر دیے۔

دیگر اہم واقعات:

1904 - پیرس میں فٹ بال کی سب سے بڑی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) کا قیام۔

1935 - کوئٹہ شہر (اب پاکستان میں) زلزلے سے بری طرح تباہ۔ 30 ہزار سے زائد لوگوں کی موت۔

1961 - جنوبی افریقہ کے الاباما کے مونٹگمری شہر میں سفید فام اور سیاہ فام لوگوں کے درمیان تصادم۔ نسلی امتیاز کی مخالفت کرنے والے ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ کی ریلی کے دوران سفید فام لوگوں کی طرف سے ہنگامہ کرنے سے جھگڑا شروع ہوا۔

1981 - پیئر مورو فرانس کے وزیراعظم مقرر۔

1994 - جنوبی یمن کی جانب سے شمالی یمن سے علیحدگی کا اعلان۔

1994 - سشمتا سین منیلا میں منعقدہ 43 ویں مس یونیورس مقابلے میں خطاب سے نوازی گئیں۔

1996 - مشہور سافٹ ڈرنک کمپنی پیپسی نے دنیا میں پہلی بار خلا میں اشتہاری فلم بنانے کا اعلان کیا۔

1998 - 32 برسوں تک لگاتار انڈونیشیا پر حکومت کرنے والے صدر سوہارتو کا استعفیٰ۔

2002 - بنگلہ دیش کے سابق صدر ایچ ایم ارشاد کو 6 ماہ قید کی سزا۔

2003 - دنیا کے 190 سے بھی زائد ممالک نے تمباکو کے خلاف بین الاقوامی معاہدے کو جنیوا میں منظوری دی۔

2008 - اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے زرعی قرض پر روک لگانے سے متعلق اپنے سرکلر کو فوری اثر سے واپس لیا۔

2008 - ریزرو بینک نے سینچورین بینک آف پنجاب کے ایچ ڈی ایف سی بینک میں انضمام کی تجویز کو منظوری دی۔

2008 - اقوامِ متحدہ کے منصوبے کے تحت 15 ممالک کی فضائیہ کے 90 افسران کی ایک مشترکہ ٹیبل مشق حیدرآباد میں شروع۔

2008 - نوبل انعام یافتہ ماہرِ طبیعیات (فزیسسٹ) ولیس ای لینب کا انتقال۔

2008 - ملیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کے بیٹے داتوک موخجانی مہاتیر نے برسرِاقتدار پارٹی یو ایم این او سے استعفیٰ دیا۔

2010 - اڑیسہ کے ساحل پر خلیج بنگال میں ہندوستانی فوج کے جنگی جہاز رنویر سے ہندوستانی بحریہ نے سپرسونک برہموس کروز میزائل کے عمودی لانچ ورژن کا کامیابی سے تجربہ کیا۔

2010 - دارجیلنگ میں ’’آل انڈیا گورکھا لیگ‘‘ کے صدر مدن تمانگ (56) کو قتل کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande