سیوان میں چاقو بازی، تین نوجوان شدید زخمی
سیوان، 2 مئی (ہ س)۔ سیوان ضلع کے بھگوان پور ہاٹ تھانہ علاقہ کے تحت پپرہیا واقع سمادھی بابا استھان کے قریب ہفتہ کے روز چاقو بازی کے ایک واقعہ میں تین نوجوان شدید طورسے زخمی ہوگئے۔ واقعہ سے جائے وقوعہ پر خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے
سیوان میں چاقو بازی، تین نوجوان شدید  زخمی


سیوان، 2 مئی (ہ س)۔ سیوان ضلع کے بھگوان پور ہاٹ تھانہ علاقہ کے تحت پپرہیا واقع سمادھی بابا استھان کے قریب ہفتہ کے روز چاقو بازی کے ایک واقعہ میں تین نوجوان شدید طورسے زخمی ہوگئے۔

واقعہ سے جائے وقوعہ پر خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی حالت نازک دیکھتے ہوئے مزید بہتر علاج کے لیے سیوان صدر اسپتال ریفر کر دیا۔

زخمیوں کی شناخت آشوتوش سنگھ عرف چھوٹو سنگھ ولد سمنت سنگھ ، سورج کمارولد وجے شنکر سنگھ اور آشوتوش سنگھ ولد راجو سنگھ ساکن جلپوروا گاؤں کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعے کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande