بارش اور ژالہ باری سے رانچی میں درجہ حرارت گرا، 8 تاریخ تک ایلو الرٹ جاری
رانچی، 2 مئی (ہ س)۔ دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں ہفتہ کو بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت 0.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے 8 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گی
JH-RAIN-HAILSTROM-BRING-DOWN-TEPERATURE


رانچی، 2 مئی (ہ س)۔ دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں ہفتہ کو بارش اور ژالہ باری ہوئی جس کی وجہ سے درجہ حرارت 0.2 ڈگری سیلسیس تک گر گیا۔ محکمہ موسمیات نے 8 مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈالٹن گنج میں 35 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت رانچی کے نامکم میں 16.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست میں سب سے زیادہ بارش مغربی سنگھ بھوم کے مانجھاری میں 41.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کو رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح پوری طرح موسم صاف رہا، لیکن دوپہر بعد آسمان میں سیاہ اور گھنے بادل چھا گئے۔ اس کے بعد درمیانی درجے کی بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہوا میں خنکی محسوس کی گئی ۔

آج رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 19 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 22 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 22.1 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34.1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم.1 22 ڈگری سیلسیس اور چائباسا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 22.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande