
نئی دہلی، 2 مئی (ہ س) ۔
عام آدمی پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راجیہ سبھا ممبر سندیپ پاٹھک کے خلاف پنجاب میں دو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ بی جے پی نے بھگونت سنگھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے اسے انتقامی کارروائی قرار دیا۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سدھانشو ترویدی نے ہفتہ کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھائے اور کہا کہ پنجاب پولیس نے راجیہ سبھا کے رکن سندیپ پاٹھک کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے کی کوشش کی، جبکہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے۔عام آدمی پارٹی کی حکومت میں پولیس جرائم پر قابو پانے کے بجائے ایسی کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ بھگونت مان حکومت سے ناراض ہیں۔ یہ مایوسی اور غصہ انتقامی کارروائیوں کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے اروند کیجریوال سے جواب طلب کیا اور ان کے’نئی سیاست‘ کے دعووں پر سوال اٹھایا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan