
سرینگر، 2 مئی، (ہ س )اونتی پورہ میں زیر تعمیر ایمس اسپتال سائٹ پر کام کے دوران گرنے والے پتھر سے زخمی ہونے کے بعد ایک مزدور کے سر میں چوٹ آئی اور بعد میں اسے علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔ زخمی کی شناخت نذیر احمد لون ولد علی محمد ساکن رامسو کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 45 سال ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ واقعہ ایمس اونتی پورہ سائٹ پر تعمیراتی کام کے دوران اس وقت پیش آیا جب ایک پتھر گر کر مزدور کے سر پر جا لگا۔ اسے ابتدائی طبی امداد کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال اونتی پورہ لے جایا گیا۔ ایس ڈی ایچ اونتی پورہ کے ڈاکٹروں نے چوٹ کی نوعیت کے پیش نظر اسے خصوصی علاج کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سری نگر ریفر کیا۔ زخمی مزدور کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir