(اپ ڈیٹ ) چھتیس گڑھ کے کانکیر میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے وقت دھماکے سے چار جوان شہید
کانکیر، 2 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کانکیر اور نارائن پور ضلع کی سرحد پر چھوٹے بیٹھیا تھانہ علاقے کے تحت آنے والے آدنار گاؤں کے قریب جنگل میں ہفتہ کے روز ڈی مائننگ اور ایریا ڈومینیشن آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہو گیا۔ اس میں سیکیورٹی فورس کے چا
چھتیس گڑھ کے کانکیر میں آئی ای ڈی کو ناکارہ بناتے وقت دھماکے سے چار جوان شہید


کانکیر، 2 مئی (ہ س)۔ چھتیس گڑھ کے کانکیر اور نارائن پور ضلع کی سرحد پر چھوٹے بیٹھیا تھانہ علاقے کے تحت آنے والے آدنار گاؤں کے قریب جنگل میں ہفتہ کے روز ڈی مائننگ اور ایریا ڈومینیشن آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکہ ہو گیا۔ اس میں سیکیورٹی فورس کے چار جوان شہید ہو گئے۔ بستر رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل سندرراج پی نے اس کی جانکاری دی ہے۔

ان کے مطابق بارودی سرنگیں ہٹانے کے دوران حادثاتی طور پر آئی ای ڈی دھماکہ ہو گیا، جس کی زد میں آ کر کانکیر ڈی آر جی کے 4 جوان زخمی ہو گئے۔ ان میں انسپکٹر سکھرام وٹّی، کانسٹیبل کرشنا کومرا، کانسٹیبل سنجے گڑپالے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ جبکہ شدید زخمی بستر فائٹر کا جوان پرمانند کوررام کو بہتر علاج کے لیے رائے پور لے جایا گیا تھا، جہاں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔

اس سلسلے میں بستر رینج کے پولیس انسپکٹر جنرل سندرراج پٹّیلنگم نے بتایا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں خودسپردگی کرنے والے ماؤ نواز کیڈروں کی دی گئی معلومات اور دیگر اِن پُٹس کی بنیاد پر، ماؤ نوازوں کی جانب سے پہلے سے چھپا کر رکھے گئے سینکڑوں آئی ای ڈیز بستر رینج میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ذریعے برآمد کر کے ناکارہ بنائے جا رہے ہیں۔ لیکن آج کے اس افسوسناک واقعے میں، جب کانکیر ضلع پولیس کی ٹیم آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا رہی تھی، تبھی وہ اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث پولیس فورس کے چار جوان شہید ہو گئے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande