شولاپور میں تہرے قتل سے سنسنی، دیور نے بھابھی اور دو بچوں کوکیا قتل
شولاپور 2 مئی (ہ س)۔ ضلع سولاپور کے جنوبی تعلقہ کے بورامنی گاؤں میں ایک ہولناک تہرے قتل کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور اس کے دو بچوں کو تلوار سے حملہ کرکے بے رحمی سے قتل کردیا، جس کے بعد پورے علاقے میں سنسنی
Crime Maha Triple Murder


شولاپور 2 مئی (ہ س)۔ ضلع سولاپور کے جنوبی تعلقہ کے بورامنی گاؤں میں ایک ہولناک تہرے قتل کی واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی اور اس کے دو بچوں کو تلوار سے حملہ کرکے بے رحمی سے قتل کردیا، جس کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق بورامنی گاؤں میں مسکے خاندان کے تین مکانات ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں، جن میں درمیانی گھر میں 42 سالہ گایتری سدھاکر مسکے اپنی 12ویں جماعت میں زیر تعلیم بیٹی پریا (18 سال) اور دسویں جماعت میں پڑھنے والے بیٹے شیورائے (16 سال) کے ساتھ رہتی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ رات دیر گئے ملزم دیور نے گھر کی چھت سے داخل ہوکرسوئے ہوئے تینوں افراد پر تلوار سے حملہ کیا۔اس حملے میں گایتری اور پریا کی لاشیں چھت پرہی ملی، جبکہ شیورائے کی لاش گھرکے اندر ہال میں خون میں لت پت حالت میں پائی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا، جبکہ فرانزک ماہرین، کرائم برانچ اور دیگر ٹیمیں تفتیش کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشوں کو سول اسپتال بھیج دیا۔ اطلاعات کے مطابق گایتری مسکے بیوہ تھیں اور اپنے دونوں بچوں کے ساتھ رہ رہی تھیں، جبکہ ملزم دیور کا گھر بھی قریب ہی واقع ہے۔ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے یہ قتل کیا گیا۔اس لرزہ خیز واقعے کے بعد بورامنی گاؤں سمیت پورے شولاپور ضلع میں خوف اور غصے کی فضا پھیل گئی ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور یقین ظاہر کیا ہے کہ جلد ہی اس معاملے کا انکشاف کر لیا جائے گا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande