مدھیہ پردیش کے برگی کروز حادثے میں دو مزید لاشیں برآمد، مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 11 ہوئی
جبل پور، 02 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے برگی ڈیم میں ہونے والے دردناک کروز حادثے کے سلسلے میں امدادی اور بچاو کا کام مسلسل جاری ہے۔ اسی دوران ریسکیو ٹیم کو ہفتہ کے روز دن بھر جاری رہنے والے سخت سرچ آپریشن کے بعد دو مزید بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ حالانک
برگی کروز حادثے میں لاپتہ لوگوں کی تلاش کے لیے تبادلہ خیال کرتے حکام


جبل پور، 02 مئی (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے برگی ڈیم میں ہونے والے دردناک کروز حادثے کے سلسلے میں امدادی اور بچاو کا کام مسلسل جاری ہے۔ اسی دوران ریسکیو ٹیم کو ہفتہ کے روز دن بھر جاری رہنے والے سخت سرچ آپریشن کے بعد دو مزید بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ حالانکہ ابھی بھی دو افراد لاپتہ ہیں۔

درحقیقت، جبل پور میں واقع برگی ڈیم میں کروز حادثے کے بعد لاپتہ چار افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ فوج کے جوان بھی تلاش میں مصروف ہیں۔ ہفتہ کی شام تک تلاشی کے دوران ایک کامیابی ہاتھ لگی، جس میں دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ متوفی کی شناخت 5 سالہ وراج سونی کے طور پر ہوئی ہے، جو شری کرشن سونی کا بیٹا اور کوتوالی علاقے کا رہائشی تھا۔ وہیں، دوسری لاش کی شناخت شری تمل (5) ولد کامراج رہائشی ویسٹ لینڈ کھمریہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اس المناک برآمدگی کے بعد حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11 ہو گئی ہے۔ حادثے کے بعد سے اب بھی دو افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو مہم مسلسل جاری ہے۔

غوطہ خوروں اور بچاو دستوں کی ٹیمیں موقع پر مستعدی سے تعینات ہیں اور ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے حادثہ کے آس پاس بھیڑ نہ لگائیں، تاکہ بچاو کے کام میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے رات میں بھی سرچ لائٹ کی مدد سے مہم چلائی جا رہی ہے، تاکہ جلد سے جلد سب کا پتہ لگایا جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ جبل پور میں نرمدا ندی پر بنے برگی ڈیم میں جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے محکمہ سیاحت کا ایک کروز اچانک آنے والی تیز آندھی کی وجہ سے ڈوب گیا تھا۔ حادثے کے وقت کروز میں 45 سے زائد سیاح موجود تھے۔ جمعہ کی شام تک جاری رہنے والی امدادی اور بچاو مہم کے دوران نو افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں، جبکہ 29 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔ جمعہ کی شام ریسکیو کے دوران تیز بارش بھی ہونے لگی، جس کی وجہ سے تلاشی روک دی گئی تھی۔ ہفتہ کی صبح ہی تلاشی دوبارہ شروع کر دی گئی تھی۔ فی الحال دو بچوں کی لاشیں مل گئی ہیں، باقی کی تلاش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande