سپریم کورٹ نے اناو عصمت دری معاملہ میں ٹرائل کورٹ کی کلدیپ سینگر کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھا۔
سپریم کورٹ نے سزا معطل کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو مستردکردیا۔ نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اناو عصمت دری معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو سنائی گئی ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کو م
سزا


سپریم کورٹ نے سزا معطل کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو مستردکردیا۔

نئی دہلی، 15 مئی (ہ س)۔ سپریم کورٹ نے اناو عصمت دری معاملہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو سنائی گئی ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کو معطل کرنے والے دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے یہ حکم دیا۔

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔ 23 دسمبر 2025 کو دہلی ہائی کورٹ نے سینگر کی سزا کو معطل کرتے ہوئے انہیں ضمانت دے دی تھی۔ جسٹس سبرامنیم پرساد کی سربراہی والی بنچ نے ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کرنے والی درخواست کی سماعت تک سزا کو معطل کرنے کا حکم دیاتھا۔

16 دسمبر 2019 کو تیس ہزاری عدالت نے کلدیپ سنگھ سینگر کو عصمت دری متاثرہ کے والد کے حراستی قتل کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تیس ہزاری عدالت نے سینگر پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاتھا۔ تیس ہزاری عدالت نے سینگر سمیت ساتوں ملزمین کو 10 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

عصمت دری متاثرہ کے والد کی 9 اپریل 2018 کو عدالتی حراست میں موت ہو گئی تھی۔ 4 جون 2017 کو ریپ متاثرہ نے کلدیپ سینگر پر عصمت دری کا الزام لگانے کے بعد کلدیپ سنگھ سینگر کے بھائی اتل سنگھ اور اس کے ساتھیوں پر بھی متاثرہ کے والد کو بری طرح مارنے پیٹنے اور پولیس حراست میں اذیے دینے اوراس کے بعد والد کی جیل منتقلی کے چند گھنٹے بعد ہی ضلع اسپتال میں موت کا الزام لگایاتھا۔

20 دسمبر، 2019 کو، تیس ہزاری عدالت نے سینگر کو متاثرہ کے ساتھ زیادتی کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ عمر قید کی سزا کے علاوہ عدالت نے 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس جرمانے کے 10 لاکھ روپے متاثرہ کو ادا کیے جائیں۔ کلدیپ سنگھ سینگر نے تیس ہزاری کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی بھی دائر کی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande