مغربی بنگال: سابق وزیر خوراک رتھین گھوش میونسپل باڈی تقرری گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی آفس پہنچے
کولکاتا، 15 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے سابق وزیر خوراک اور مدھیم گرام سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے رتھین گھوش جمعہ کی صبح سالٹ لیک میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے۔ مرکزی ایجنسی نے انہیں میونسپل باڈی تقرری گھوٹالہ معاملہ کی تحقیقات
بنگال


کولکاتا، 15 مئی (ہ س)۔ مغربی بنگال کے سابق وزیر خوراک اور مدھیم گرام سے ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے رتھین گھوش جمعہ کی صبح سالٹ لیک میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر پہنچے۔ مرکزی ایجنسی نے انہیں میونسپل باڈی تقرری گھوٹالہ معاملہ کی تحقیقات کے سلسلے میں کئی بار طلب کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق رتھین گھوش صبح تقریباً 10:30بجے سی جی او کمپلیکس میں واقع ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ دفتر میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے لاعلم ہیں کہ انہیں کیوں طلب کیا گیا ہے؟

ای ڈی میونسپل باڈی تقرری گھوٹالہ معاملہ سے متعلق بے ضابطگیوں اور مالی لین دین کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس تناظر میں کئی سیاسی رہنماو¿ں اور انتظامی عہدیداروں سے پہلے ہی پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔

مرکزی ایجنسی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ میونسپلتقرری معاملہکے سلسلے میں، تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکاروں نے اس معاملہ میں بدعنوانی سے جڑے کئی دستاویزات برآمد کیے ہیں، اور ان نتائج کی بنیاد پر پوچھ گچھ جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں صرف تین دن قبل مرکزی ایجنسی نے سابق فائر منسٹر اور ممتاز ٹی ایم سی لیڈر سوجیت بوس کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ صرف ایک دن پہلے، ای ڈی نے شانتنو سنہا بسواس کو گرفتار کیا ہے، جو کولکاتا پولیس کے سابق ڈی سی پی اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی ساتھی تھے، اور آج رتھین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande